مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستانی فلم ’’لال کبوتر‘‘ آسکرایوارڈ کے لئے نامزد

کراچی کے معاشرتی مسائل پر بننے والی منفرد فلم لال کبوتر کی کہانی لالچ ، طاقت اور انتقام کے گرد گھومتی ہے ،، فلم ایکشن ، کامیڈی اور تھرل سے بھر پور ہے،آسکر ایوراڈ کی تقریب 9 فروری 2020ءکو ہوگی۔

پاکستان کی فیچر فلم لال کبوتر کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد فلموں کی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے، فلم کو انٹرنیشنل فیچر فلم ایوارڈ کی کیٹیگری کے تحت آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

پاکستان کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نےفلم لال کبوتر کو 92ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد فلموں کی فہرست میں فیچر فلم کی  کیٹیگری کے تحت آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایوارڈز کے لیے نامزد افراد کا حتمی انتخاب رواں سال  دسمبر میں ہو گا جبکہ نامزدگیوں کا حتمی اعلان 13 جنوری 2020 کو کیا جائے گا۔

فلم لال کبوتر کی کاسٹ میں احمد علی اکبر اور منشا پاشا نمایاں ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں راشد فاروقی ، سلیم معراج، علی کاظمی ، شمیم ہلالی ، اکبر اسلام ، سید ارسلان ، سعد فریدی، حماد صدیق اور فائزہ گیلانی شامل ہیں ۔

کراچی کے معاشرتی مسائل پر بننے والی منفرد فلم لال کبوتر کی کہانی لالچ ، طاقت اور انتقام کے گرد گھومتی ہے ،، فلم ایکشن ، کامیڈی اور تھرل سے بھر پور ہے،آسکر ایوراڈ کی تقریب 9 فروری 2020ءکو ہوگی۔

%d bloggers like this: