مظفرگڑھ
شہریوں پر غلط الزامات لگا کر کارروائی کیلئے درخواستیں دینے والوں کے خلاف نئے قانون کے تحت بھرپور کارروائی کی جائیگی ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی مشیر وزیر اعلٰی پنجاب سردار عبدالحئ خان دستی کے ہمراہ تھانہ رنگ پور میں کھلی کچہری
تھانہ رنگپور میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے مشیر وزیر اعلٰی پنجاب سردار عبدالحئ خان دستی کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں مقامی ایم پی اے کی نمائندگی ان کے بیٹے نے کی اور ایس ڈی پی او سٹی سرکل عظمت خان گورمانی اور ایس ایچ او رنگپور عدنان شہزاد قریشی بھی موجود تھے۔
ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا اب جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف قانون سازی ہو چکی ہے جن خلاف سزائیں بڑی حد تک بڑھائی جا رہی ہیں ان درخواست بازوں کے خلاف کارروائی کے بعد اصل واقعات پر پولیس بہترین توجہ کے ساتھ شریف شہریوں کے مسائل با آسانی حل کر سکے گی،
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنے کےلئے حکومت کے ویژن کے تحت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، کھلی کچہری مین مشیر وزیر اعلٰی پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی نے بھی شرکا سے خطاب کیا
جسمیں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا یہ ویژن ہے کہ شہریوں کو ان کی دہلیز تک فوری انصاف فراہم کیا جائے جسکے تحت کھلی کچہریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے،
سب سے پہلے ہم افسران کے ساتھ یہی فیصلہ کیا کہ دور کے علاقے کے شہریوں کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا جس سے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے،
ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او تھانہ رنگ پور عدنان شہزاد کو شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کے احکامات اور انکوائری طلب معاملات پر انکوائری کیلئے سرکل افسر عظمت اللہ خان گورمانی کو ہدایات جاری کیں،
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے روزانہ کی بنیاد پر فیڈ بیک لیا جائے ۔
حقائق پر مبنی شکایات کا فوری ازالہ اور بھرپور کارروائی کی جائے گی جبکہ جھوٹے درخواست بازوں کے خلاف نئے قانون کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔
مظفرگڑھ۔ ۔۔
ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی مشیر وزیراعلی پنجاب سردار عبدالحئی کے ہمراہ تھانہ رنگپور میں کھلی کچہری
جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف نئے قوانین کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اور
مظفرگڑھ۔ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مظفرگڑھ۔ فرنٹ ڈیسک، خدمت مرکز اور تھانوں میں ایڈمن آفیسرز کی تعیناتی سے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد حاصل ہوگی۔
جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف قانون سازی ہوچکی اور جھوٹے مقدمات درج کرانے والے بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔
مظفرگڑھ۔ کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل عظمت خان گورمانی اور ایس ایچ او رنگپور عدنان شہزاد بھی شریک تھے۔
بہترین کارکردگی پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او رنگپور عدنان شہزاد قریشی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ میں چوتھی بین الاقوامی تھل ڈیزرٹ جیب ریلی ضلع مظفرگڑھ کیلئے اعزاز ہے، جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈرائیورز شرکت کریں گے، اس میگا تفریح پروگرام کے انعقاد سے جہاں عوام کو ایک صحت مند تفریح میسر آئے گی وہاں ضلع کی ثقافت اور علاقائی کھیلوں کو بھی فروغ ملے گا یہ بات انہوں نے تھل جیپ ریلی کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈی پی او صادق علی ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سال تھل جیپ ریلی کے ساتھ ساتھ رنگا رنگ تقریبات سے بھر پور تفریح فراہم کرنے کیلئے میلے کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے جس میں علاقائی کھیل جن میں کبڈی، بیل ریس، جھومر، گھڑ ریس، علاقائی موسیقی اور کلچرل شو، آتش بازی شامل ہیں، اجلاس میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے کہا کہ میلے اور جیپ ریلی کی تقریب اور راستوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا،
ریلی کی فوکل پرسن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطاء الحق نے بتایا کہ تھل جیپ ریلی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، متعلقہ اداروں کو ان کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، تمام محکمے آپس مین باہم رابطے اور تعاون سے ریلی کے انتظامات میں مصروف عمل ہیں، ڈسٹرکٹ منیجر ٹی ڈی سی پی ارشد اقبال نے بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ، ضلع لیہ اور ٹی ڈی سی پی کی مشترکہ کاوشوں سے تھل جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم علی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ٹڈی دل سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی اب کوئی خطرہ ہے، صوبہ پنجاب میں داخل ہونے والے ٹڈی دل کا بڑاجھنڈ صوبہ سے گزر چکا ہے، جھنڈ میں موجود کمزور اور معذور کیڑے رہ گئے ہیں جو فصلات کیلئے نقصا ن دہ نہیں ہیں، تاہم محکمہ زراعت اور زرعی ماہرین ان پر نظر رکھے ہوئے ہے کاشتکار اس سے پریشان نہ ہوں، یہ بات انہوں میں مظفرگڑھ میں محکمہ زراعت کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ٹڈی دل چولستان کے علاقہ میں داخل ہوا جس پر محکمہ زراعت نے 40ہزار لیٹر ادویات سپرے کیں جس میں 2جہازاور 7گاڑیاں استعمال کی گئیں، انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل افریقہ سے سعودی عرب، ایران اور کویت سے ہوتی ہوئے پاکستان اور انڈیا کے علاقوں میں داخل ہوئی، پنجاب کے سرد موسم کی وجہ سے اب یہ صوبہ بلوجستان کی طرف ہجرت کرگئی ہے، ڈائریکٹر جنرل زراعت نے کاشتکاروں کو بھی ہدایت کی کہ موجودہ ٹڈی دل سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے تاہم کسی بھی فصل پر ٹڈی دل نظر آئے تو اس کی اطلاع فوری طور پر محکمہ زراعت کو دی جائے تاکہ بروقت اقدامات کئے جاسکیں، اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان عبدالغفار غفاری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ شیخ محمد یوسف اور زراعت افسران نے شرکت کی،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) اوباش رشتہ دار کی 13سالہ فاتر العقل کی عصمت دری،رفع حاجت کیلئے جانے والی شادی شدہ خاتون کو مسلح افراد نے اٹھالیا،نامعلوم مقام پر لے جاکر اجتماعی زیادتی کرتے رہے،موبائل فون سے زیادتی کی وڈیو بھی بنا لی،حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار،پولیس نے دونوں مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ میں فیض محمد گاڈی بستی جنوں سے اپنے بیٹے شہزاد کے اپریشن کے سلسلہ میں بیوی کے ہمراہ تونسہ شریف گئے ہوئے تھے کہ گھر میں موجود 13سالہ بیٹی صوبیہ مائی جوکہ اکیلی تھی کہ ورغلا پھلا کر اس کا رشتہ دار زاہد گاڈی اندر کمرہ میں لے گیا اور اس ک ساتھ زیادتی کی،حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے فاتر العقل صوبیہ بی بی کے والد فیض محمد گاڈی کی مدعیت میں اوباش رشتہ دار زاہد گاڈی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،جبکہ موضع ٹبہ مستقل شرقی چاہ قصائی والا کے رہائشی محمد ہاشم ہوت کی بیوی حسینہ مائی کو اس کا رشتہ دار غلام اکبر تگہ موبائل فون پر دوستی لگانے اور برائی کیلئے آمادہ کرتا تھا،جس پر حسینہ بی بی نے اس کا اپنے خاوند کو بتایا،محمد ہاشم ہوت بلوچ نے غلام اکبر کو اس کا برا بھلا کہا جس کا غلام اکبر نے برا منایا گزشتہ سے پیوستہ شب حسینہ بی بی رات کے وقت رفع حاجت کیلئے صحن حویلی میں موجود لیٹرین کیلئے گئی تو صحن حویلی میں موجود غلام اکبر ہوت اپنے دیگر ساتھیوں خالد ہوت اور امان اللہ ہوت کے ہمراہ اسے گن پوائنٹ پر قابوکرلیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر تینوں نے اس کے ساتھ باری باری زیادتی کی،موبائل فون سے اس کی برہنہ تصویریں اور وڈیو بھی بناتے رہے،حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے،پولیس دائرہ دین پناہ نے متاثرہ حسینہ مائی کی مدعیت میں تینوں اوباشوں کے خلاف مقدمہ نمبر471/19زیر دفعہ292-376درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)درجنوں مسلح افراد کا زمیندار کی اراضی پر قبضہ کی نیت سے دھاوا،فصل میں ہل چلادیے،گھر کی دیواریں گرا کر گھریلو سامان قبضہ میں لے لیا،اراضی کے تنازعہ پر مسلح افراد نے محنت کش کے رقبہ سے ہزاروں کی فصل کماد کاٹ لی،فراڈی نے لاکھوں کے مال مویشی لیکر رقم نہ دی،محکمہ تعلیم کے کلرک نے ریٹائرڈ استاد سے لاکھوں ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ٹبہ مستقل غربی میں محمد اسلم موہانہ کے رقبہ پر محبوب موہانہ نے اپنے دیگر ساتھیوں داؤد موہانہ،ظفر موہانہ،سلیم موہانہ،کالو موہانہ،سلمان موہانہ،ایوب موہانہ،عبدالغفور موہانہ،اسماعیل موہانہ،عابد موہانہ،غلام مصطفی موہانہ،خالد موہانہ،افضل موہانہ وغیرہ نے دھاوا بول دیا،فصل میں جانور چھوڑ کر فصل کا اجاڑہ کردیا،رقبہ میں اپنے گھر کی دیواریں توڑ کر گھر میں موجود لاکھوں کا سامان اور مال مویشی قبضہ میں لے لئے جبکہ موضع رقیر والی میں محمد عثمان چانڈیہ کا اپنے رشتہ دار جاوید اقبال چانڈیہ سے اراضی کا تنازعہ تھا جسکی حد براری کیلئے کی تقسیم کیلئے عدالت میں کیس جاری تھا گزشتہ روز متنازعہ رقبہ سے اقبال چانڈیہ نے اپنے دیگر ساتھیوں اقبال زاہد،ظفر،اسحاق،سلطان،اکبر 10نامعلوم کے ہمراہ 45مرلہ پر کاشتہ فصل کماد مالیتی72ہزار کاٹ کر لے گیا،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر630ٹی ڈی اے میں نذیر احمد چانڈیہ کی ذمہ داری پر لیہ کے رہائشی قمر آرائیں،سلطان آرائیں،محمد شریف آرائیں 20لاکھ 26ہزار کے مال مویشی خرید کرلے گئے اور رقم 4روز بعد دینے کا وعدہ کیا،رقم مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بٹھا دیا،تھانہ چوک سرو شہید کے علاقہ موضع ٹبی نظام کے ریٹائرڈ سکول ماسٹر نذر حسین ہوت بلوچ سے محکمہ تعلیم کے کلرک اشتیاق حسین جٹ نے 30لاکھ قرض لیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین مرکز کھر غربی مرکز کاشف آباد مرکز سنانواں کے الیکشن18-16-15نومبر کو ہوں گے،درخواستیں 7نومبراعتراضات 8نومبر اور حتمی فہرست 9نومبر کو جاری ہوگی،اس بارے تفصیل کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر امام دین ملک کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین مراکز کھر غربی،کاشف آباد اور سنانواں کے الیکشن بترتیب18-16-15نومبر کو ہوں گے،امیدواروں کی درخواستیں 7نومبر کو وصول کی جائیں گی،جبکہ اعتراضات 8نومبر کو داخل کرائے جائیں گے،9نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہر ست آویزاں کردی جائے گی،الیکشن کنویر ظفر اقبال قریشی اور اسلم گشکوری ہوں گے، جبکہ معاونین میں قاضی ظفر الدین،مشتاق،عارف گورمانی،قاضی اقبال،ملک اشرف اور ظفر قریشی ہوں گے،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا