اکتوبر 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خوشخبری:اورنج لائن میٹروٹرین چلنے کے لئے تیار

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوری میں ٹرین پر عوام سفر کر سکیں گے۔ٹرین کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا۔

لاہور:پاکستان میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کےعوام کے لئے خوشخبری، اورنج لائن میٹروٹرین چلنے کے لئے تیارہوچکی ہے۔

اورنج لائن میٹروٹرین 28اکتوبر سے ڈیرہ گجراں تا انارکلی تک چلائی جا سکے گی۔ٹرین کو پہلی بار بجلی سے چلانے کا تجربہ  کیا جائے گا۔

اس ضمن میں ڈیرہ گجراں سے انار کلی تک 13اسٹیشنوں پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ 11دیگر اسٹیشنوں  پر کام کو نومبر کے اوائل تک مکمل کرلیا جائے گا۔

ان اسٹیشنوں  پر کام مکمل ہونے کے بعد اورنج لائن میٹروٹرین کو پورے ٹریک پر بجلی سے چلا کر تجربہ کیا جائے گا۔

ٹرین کے  ٹرائل کے موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہوں گے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوری میں ٹرین پر عوام سفر کر سکیں گے۔ٹرین کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ  پنجاب نے  منصوبے کو عوام کیلئے جلد سے جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ کو اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے اور ٹرین کے آزمائشی ٹرائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام  نےجلاس میں شرکت کی ۔

About The Author