نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو دھرنے سے روکا جائے کیونکہ دھرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

لاہور: مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ آئینی درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور نے دائر کی۔

جسٹس امیر بھٹی کل مولانا فضل الرحمان کا مارچ روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کریں گے۔

درخواست گزار کا موقف  ہے کہ  مولانا فضل الرحمن الیکشن ہارنے کے بعد اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں، آئینی حکومت کو آئین کے تحت 5 سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

آئینی طریقے سے ہٹ کر حکومت کو ہٹانا آئین کے آرٹیکل 2-A اور 17 کی خلاف ورزی ہو گا۔

عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو دھرنے سے روکا جائے کیونکہ دھرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی پرائیویٹ آرمی کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے۔

About The Author