آئرلینڈ کا 157 ایکڑ پر پھیلا جزیرہ 63 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا گیا۔
ہارس نامی نجی جزیرے کے تین ساحل ہیں اور اس پر 7 مکانات اور قدرتی جنگلی حیات بھی ہیں،
نامعلوم یورپی خریدار نے اس جزیرے کا دورہ نہیں کیا بلکہ صرف ویڈیوز ہی دیکھیں۔
جزیرے کی خریداری کے لیے بھاؤ تاؤ واٹس ایپ پر کیا گیا، 19 ویں صدی کے دوران یہ جزیرہ تانبے کی صنعت سے وابستہ تھا۔
رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق 1841 میں اس کی آبادی 137 افراد پر پہنچ گئی تھی
لیکن 1960 کی دہائی تک اس کے تمام باشندے واپس چلے گئے،
پرتعیش جزیرے پر بجلی، پانی اور نکاسی کے نظام کے ساتھ ساتھ سڑکیں بھی موجود ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس