نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ میں کورونا سے چھٹا اوبر ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا

ڈرائیور ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہیں بھی سیفٹی کٹس کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی طبی عملے کو ہے

برطانیہ میں کورونا سے چھٹا اوبر ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا،،

ان تمام ڈرائیورز کا یہی کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی گاڑی میں جو آخری مسافر بٹھایا اس کے بعد سے ان کی طبیعت خراب ہوئی ہے،،

ڈرائیورز کی مسلسل ہلاکت پر ڈرائیور ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہیں بھی سیفٹی کٹس کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی طبی عملے کو ہے

کیونکہ دوران سفر یہ ناممکن ہے کہ گاڑی میں موجود مسافر سے دو میٹر تک کا فاصلہ رکھا جائے،،

انہوں نے برطانوی حکومت سے سیفٹی کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،، برطانوی لیبر پارٹی کی ممبر نادیہ کا کہنا ہے کہ

اوبر اور کرائے پر کی گئیں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو حفاظتی کٹس نہیں دیں گئیں

حتی کہ انہیں سینیٹائزر بھی نہیں دیا گیا ، جبکہ یہی ڈرائیورز این ایچ ایس کے عملے کو ضروری خدمات فراہم کرتے ہیں،

اس سے قبل بھی برطانیہ میں کورونا سے پبلک ٹرانسپورٹ کے 16 ارکان جان کی بازی ہار چکے ہیں ،

جس پر لندن کے میئر صادق خان نے تمام مسافروں کے لیے فیس ماسک ضروری قرار دیا تھا،،

صادق خان کا کہنا تھا کہ ڈرائیورز کی حفاظت کے لئے ہر طرح کے اقدامات کئے جائیں گے،

نئے قانون کے مطابق مسافروں کو بس کے درمیانی دروازے سے ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔

About The Author