مظفرگڑھ
بار الیکشن 2020-21 عاشق خان جتوئی گروپ کو بڑا دھچکا سابق صدر بار جتوئی جام ریاض احمد ایڈووکیٹ، سابق امیدوار جنرل سیکرٹری بار ملک محمد اظہر ڈینہ ایڈووکیٹ اور جام سجاد احمد ایڈووکیٹ اپنے درجنوں بھر وکلاءکے ہمراہ عاشق خان جتوئی گروپ کو خیر باد کہے کر سردار شوکت خان جتوئی مرحوم گروپ میںشمولیت اور حمایت کا اعلان کردیا
تفصیل کے مطابق جتوئی بار ایسوسی ایشن جتوئی کے انتخابات 2020-21 انتہائی دلچسپ صورت حال اختیار کرگیا عاشق خان جتوئی گروپ کے دست راست اور دیرینہ ساتھی سابق صدر جام ریاض احمدایڈووکیٹ، جام سجاد احمد ایڈووکیٹ اور سابق امیدوار جنرل سیکرٹری کے امیدوار ملک محمد اظہرڈینہ ایڈووکیٹ اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت غیر مشروط طور پر سردار شوکت خان جتوئی گروپ میں شامل ہوگئے
اس کے علاوہ ایڈووکیٹ ملک محمد علی ڈوگر چیئرمین تحریک بقائے انسانیت پاکستان نے کہابقاء لائرز فورم مکمل سپورٹ کرے گا، جمشید خان غزلانی ایڈووکیٹ، سید منتظر مہدی ایڈووکیٹ،عبدالستار جکھڑشعیب محبوب سیال،زاہد شبیر غزلانی،سجاد خان مشوری،انس خان اور دیگر نے غیر مشروط طور پر سردار شوکت خان مرحوم جتوئی گروپ کے صدارت کے امیدوار ملک جاوید احمد اولکھ،امیدوار جنرل سیکریٹری سردار غلام مجتبیٰ خان لغاری ایڈووکیٹ،جوائینٹ سیکرٹری سردار مشتاق خان رند کی حمایت کا اعلان کردیا،
ایڈووکیٹ سردار ثقلین خان لغاری نے کہا کہ عاشق خان جتوئی گروپ کے دست راست سابق صدر جام ریاض احمد ایڈووکیٹ،جام سجاد احمد ایڈووکیٹ، سابق امیدوار جنرل سیکرٹری ملک محمد اظہر ڈینہ ایڈووکیٹ کی شمولیت اور بقاءلائرز فورم کی حمایت سے سردار شوکت خان جتوئی مرحوم گروپ کے امیدواران ایڈووکیٹ ملک جاوید احمد اولکھ اور ایڈووکیٹ سردار غلام مجتبیٰ خان لغاری، سردار مشتاق خان رند اورمکمل پینل کی جیت یقینی ہو گئی
اس موقع پر جتوئی بار میں انتہائی اہمیت کا حامل سابق صدر جام ریاض احمد ایڈووکیٹ، جام سجاد احمد ایڈووکیٹ، ملک محمد اظہر ڈینہ ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ سردار شوکت خان جتوئی مرحوم گروپ کے تمام امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے
صدارت کے امیدوار ملک جاوید احمد اولکھ اور جنرل سیکرٹری سردار غلام مجتبیٰ خان لغاری ایڈووکیٹ نے سابق صدر بار جتوئی جام ریاض احمد ایڈووکیٹ،
جام سجاد احمد ایڈووکیٹ، ملک محمد اظہر ڈینہ ایڈووکیٹ اور دیگر سینکڑوں وکلاءنے حمایت کرنے اور گروپ میں شمولیت اختیار کرنے پر انہیں خوش آمدید کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم وکلاءبرادری کے مسائل سے بخوبی واقف ہیںان شاءاللہ انکی امیدوں پر پورے اتریں گے۔
مظفرگڑھ
جتوئی؛ماہر تعلیم راؤ گلزار احمد کے والد محترم کی نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے چنوں خان لغاری،اہم شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت مرحوم کو آبائی قبرستان مہاجرین میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا
تفصیل کے مطابق ماہر تعلیم،استاذالاساتزہ راؤ گلزار احمد،راؤ عمردراز، راؤمحمد طفیل،راؤ ارشاد احمد،راؤ ذوالفقار علی عرف ببر اور راؤ محمد یاسر کے والد محترم را ؤ قاضی امیر باز کی نماز جنازہ عید گاہ مہاجرین میں ادا کی گئی
نماز جنازہ سجادہ نشیں دربار عالیہ اللہ والا سائیں ڈاکٹر محمد رفیعاویسی المعروف اللہ والا سائیں نے پڑھائی نماز جنازہ میں اہم شخصیات سردار چنوں خان لغاری،چیف آف راجپور برادری راؤ صدر الدین،رئیس اعظم جتوئی سردار ضیاء اللہ جتوئی،سردار داؤد جتوئی،
رانا دلبر علی پرنسپک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جتوئی،استاد در محمد فاروقی،محمد افضل قادری ٹیچر،جام غلام علی ٹیچر،امیدوار ایم پی اے پی پی275سردار لیاقت علی لغاری ایڈوکیٹ،میاں فدا حسین،ڈاکٹر فیض عباس جتوئی کونسلر، رانا محمد اقبال شاکر کونسلر، راؤ شفقت علی، راؤ خالد شفیع،سید حسن شاہ نقوی،راؤ خالد محمود، نوید احمد فریدی،میاں محمد افضل لاڑ فریدی،
میاں محمد خالد بیلف کورٹ،اعظم خان غزلانی، ڈاکٹر محمد فرمان قادر پتافی، چوہدری محمد یامین کمبوہ،عبدالستار کمبوہ، راؤ محمد شفیع صدر انجمن تاجران بیج،میاں فیاض نسیم جوئیہ مرکزی صدر انجمن تاجران، شیخ فرحان ایوب سینئر نائب صدر انجمن تاجران،
رانا محمد شاہد جنرل سیکریٹری انجمن تاجران،مولانا محمد احمد علی فریدی،خواجہ الطاف حسین صدیقی،سردار محمد اسماعیل خان ایڈوکیٹ سابق جنرل سیکریٹری بار جتوئی،غلام قادر خان جتوئی،عبدالغفور خان نوتانی،سردار محمد اصغر خان لغاری، چوہدری عمران گجر،
وسیم ممتاز غزلانی،اجمل خان لغاری چیئرمین یوسی،سردار سمیع اللہ خان لغاری، ملک عبدالغفور ماہر تعلیم علی پور،ڈاکٹر خالد پرویز کچھی،شاہد پرویز کھچی سابق صدر بار، ملک مشتاق احمد ببر امیدوار صدارت بار،شاہد بشیر مندوانی امیدوار جنرل سیکریٹری جتوئیبار،ملک جاوید اولکھ امیدوار صدارت جتوئی بار سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم کوآبائی قبرستان مہاجرین میں آہوں اور سسکیوں میں سپر خاک کردیا گیا۔
مظفرگڑھ
چیئرمین تحریک بقائے انسانیت ملک محمد علی ڈوگر ایڈووکیٹ اور سابق ناظم یونین کونسل سبائیوالہ سردار خالد عباس جتوئی بلوچ کی ملاقات بلدیاتی الیکشن بارے گفتگو۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سابق ناظم یونین کونسل سبائیوالہ سردار خالد عباس جتوئی بلوچ اور تحریک بقائے انسانیت پاکستان کے چیئرمین ملک محمد علی ڈوگر ایڈووکیٹ نے آپس میں ون ٹو ون ملاقات کی ملاقات میں آئندہ کے بلدیاتی الیکشن بارے تفصیلی گفتگو اور لائحہ عمل پر غور کیا گیا
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک نے بتایا کہ ملاقات میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ٹاون کمیٹی جھگی والہ کے بارے میں تفصیلی گفتگو اور لائحہ عمل زیر غور ہے
جس کو بہت جلد عوام کے سامنے لائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی جھگی والہ کی عوام کے لیے ایسے امیدوار سامنے لائیں جائیں گے
جن پر عوام کا بھروسہ اور اعتماد ہو گا اور ان میں عوامی خدمت کا جذبہ ہو گا ملاقات میں ان کے ہمراہ دیگر ساتھی بھی موجود تھے
مظفرگڑھ
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت کی مطابق ضلع میں اشیاء خوردو نوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،
ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مختلف بازاروں اور دکانوں کو روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کررہے ہیں اور ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیاء خوردو نوش کی فروخت پر نا صرف بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں،
بلکہ دکانوں کو سیل بھی کیا جارہاہے اور مقدمات کا بھی اندراج کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی صارف کو کسی بھی دکاندار کے خلاف کوئی شکایت ہو تو ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے
یا اپنی تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر سے بھی رابطہ کیا جاسکتاہے، انہوں نے کہا کہ جائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیاء خوردو نوش کی فروخت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
اور نہ ہی کسی قسم کی سستی یا کوتاہی کو برداشت کیا جائے گا، انہوں نے دکانداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اشیاء خوردونوش کا نرخ نامہ واضح جگہ پر آویزاں کریں۔
مظفرگڑھ
ڈاکٹر ضیاء الحسن سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے،مریضوں کو ادویات اورحاملہ خواتین کو زچگی کی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے،
انہوں نے بتایا کہ ماہ نومبر کے دوران ضلع مظفرگڑھ میں 4 لاکھ68 ہزار230 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کی گئی ہیں جبکہ ضلع بھر مراکز صحت پر5 ہزار 630 زچگی کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 1 لاکھ78ہزار904 مریضوں کا علاج اور ایک ہزار872 زچگی کے کیس کئے گئے،
اسی طرح دیہی و بنیادی مراکزصحت پر 2 لاکھ 91 ہزار 326 مریضوں کا علاج اور 3ہزار758 زچگی کے کیس کئے گئے،
جو کہ محکمہ صحت کا اعزاز ہے ڈاکٹر ضیاء الحسن نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئرامجدشعیب خان ترین کی سرپرستی میں محکمہ صحت کی انتظامیہ عوام کو صحت کی سہولیات میں مزید بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں جسکے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
مظفرگڑھ
پولیس کی نومبر 2019 ء ایک ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مال مسروقہ برامد، منوں شراب اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات برامد کرا لی گئیں
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ندیم عباس کی سربراہی میں مظفرگڑھ پولیس نے ماہ نومبر2019 ء میں مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے
کل20 سرچ آپریشن کیے۔ جن میں کل 50 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ 14مجرمان اشتہاری کیٹگری A کے جبکہ 36 مجرمان اشتہاری B کیٹگری کے گرفتار کیے۔ منشیات کے169 مقدمات درج کرکے 181ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 50کلو26 گرام چرس، 3132 لیٹر شراب برآمدگی اور 68 بوتل شراب ،280 لیٹر لہن 2 چالو بھٹیاں 20 شرابی غل غپاڑہ کرتے ہوئے اور1 کلو 500 گرام افیون اور 800 گرام ہیروئن 1کلو 500 گرام بھنگ برآمد کی،
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 64 مقدمات درج کرکے کلاشنکوف10 عدد، بندوق بارہ بور5 عدد، رائفل 06 عدد، ریوالور1 عدد، کاربین03 عدد، پسٹل 30 بور44 عددمعہ کارتوس179 برآمد کر کے64ملزمان کو گرفتار کیا,
سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے جواء کے 12 مقدمات درج کرکے117 جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے رقم 2لاکھ 46 ہزار 595 سو روپے برآمد کیے گئے, اس کے علاوہ 4 موٹرسائیکل گینگ گرفتارکیا
جو مختلف تھانوں کے20 مقدمات میں مطلوب تھیں ان کے قبضہ سے08لاکھ98 ہزارروپے کا سامان برآمد کیا اور 20 موٹر سائیکل برآمد کیے گئے ۔
مال مسروقہ کی مد میں 1کروڑ 71 لاکھ 31ہزار 9سو 20 روپے اور 1074 ملزمان گرفتار کیے گئے, پنجاب ساؤنڈ ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 6 مقدمات درج کیے, ڈی پی او ندیم عباس نے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کر نے اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام و سائل بروئے کار لائے جارہے ہیں,
مظفرگڑھ
تھانہ شہر سلطان پولیس کی شراب فروش بڑے ڈیلر کے خلاف کارروائی، 91 ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد کر کے شراب ڈیلر کو گرفتار کر لیا،
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان فرحت عباس ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اصغر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ شراب فروش بڑے ڈیلر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈمر والا کے رہائشی ڈیلر شہزاد کو گرفتار کرلیا،
ڈیلر شہزاد سے 91 لیٹر مختلف وارئٹی جن میں لندن ڈرائگن،لندن ڈرائی اور بلیو آئس شامل ہیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،
ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایات پر جرائم پیشپ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،
کوٹ ادو
پولیس کی نومبر 2019 ء ایک ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مال مسروقہ برامد، منوں شراب اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات برامد کرا لی گئیں۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ندیم عباس کی سربراہی میں مظفرگڑھ پولیس نے ماہ نومبر2019 ء میں مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کل20 سرچ آپریشن کیے۔
جن میں کل 50 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ 14مجرمان اشتہاری کیٹگری A کے جبکہ 36 مجرمان اشتہاری B کیٹگری کے گرفتار کیے۔ منشیات کے169 مقدمات درج کرکے 181ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 50کلو26 گرام چرس، 3132 لیٹر شراب برآمدگی اور 68 بوتل شراب ،280 لیٹر لہن 2 چالو بھٹیاں 20 شرابی غل غپاڑہ کرتے ہوئے اور1 کلو 500 گرام افیون اور 800 گرام ہیروئن 1کلو 500 گرام بھنگ برآمد کی،
غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 64 مقدمات درج کرکے کلاشنکوف10 عدد، بندوق بارہ بور5 عدد، رائفل 06 عدد، ریوالور1 عدد، کاربین03 عدد، پسٹل 30 بور44 عددمعہ کارتوس179 برآمد کر کے64ملزمان کو گرفتار کیا, سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے جواء کے 12 مقدمات درج کرکے117 جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے رقم 2لاکھ 46 ہزار 595 سو روپے برآمد کیے گئے,
اس کے علاوہ 4 موٹرسائیکل گینگ گرفتارکیا جو مختلف تھانوں کے20 مقدمات میں مطلوب تھیں ان کے قبضہ سے08لاکھ98 ہزارروپے کا سامان برآمد کیا اور 20 موٹر سائیکل برآمد کیے گئے ۔
مال مسروقہ کی مد میں 1کروڑ 71 لاکھ 31ہزار 9سو 20 روپے اور 1074 ملزمان گرفتار کیے گئے, پنجاب ساؤنڈ ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 6 مقدمات درج کیے, ڈی پی او ندیم عباس نے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کر نے اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام و سائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
کوٹ ادو
پاکستان سمیت دنیابھر میں پہاڑوں کا عالمی دن آج منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے پہاڑوں اور پہاڑوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے،
پہاڑ دنیا بھر کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، دنیا بھر کی جنگلی حیات، جنگل اور نیشنل پارکس کا 56 فیصد حصہ پہاڑوں میں واقع ہے،
اسی طرح دنیا بھر میں ایک ارب کے قریب افراد پہاڑوں میں آباد ہیں جبکہ دنیا کی نصف آبادی غذا اور پینے کے صاف پانی کے لیے پہاڑوں کی محتاج ہے،
ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تغیر یعنی کلائمٹ چینج کا سب سے پہلا اثر پہاڑی علاقوں پر ظاہر ہوتا ہے،
ایسے موقع پر خشک پہاڑوں کے ارد گرد آبادی مزید گرمی اور بھوک کا شکار ہوجاتی ہے، جبکہ کلائمٹ چینج کے باعث برفانی پہاڑ یعنی گلیشیئرز بہت تیزی سے پگھلنے لگتے ہیں
جس سے دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے،
کوٹ ادو
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے میونسپل کمیٹی سے پریس کلب تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ, چیف افیسر میونسپل کمیٹی سید سلیماقبال شاہ نے کی،ریلی میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان وشہریوں کی کثیر تعداد بھی شریک تھی
جنہوں نیکشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا،شرکا نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرزاورپلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے،اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرڈاکٹرفیاض علی جتالہ نے ریلی سیخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
پاکستانی قوم کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی کے لئے ان کی اخلاقی و سفارتی امداد جاری رکھی جائے گی،انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ
شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے،اس سلسلے میں عالمی اداروں کو موثرکردار ادا کرنا چاہئے،
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم چٹان کی طرح متحد ہے جو کہ کشمیر کی آزادی کے لئے واضح پیغام ہے،انہوں نے کہا کہ ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کشمیریوں کے ساتھ ہونے کا واضح ثبوت ہے،
اس موقع پر انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے4ماہ سے عائد کرفیو اوران پرظلم وستم کی مذمت کی،
اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جبکی کشمیری عوام کی فتح و نصرت‘ قومی یکجہتی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعا کی گئی،بعد ازاں ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو گئے
کوٹ ادو
ادارہ برائے سماجی ومعاشی ترقی کوٹ ادو کے زیر انتظام روزن تنظیم کے تعاون سے ایڈوکیسی کمپین کا پروگرام منعقد کیا گیا،جس کا مقصد پولیس کی اصلاحات کرناہے،ڈاکٹر منظور خٹک نے پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ شہریوں کی ڈیمانڈ ہے کہ پولیس کو سہولیات دے کر ان سے بہتر سروس لی جائے،ڈاکٹر شگفتہ نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی مزید کہا کہ
خواتین جو کہ آبادی کا 52%حصہ ہیں آج تک کسی حکومت نے خاطر خواہ توجہ نہ دی جس کی وجہ سے خواتین مسائل کا شکاررہی ہیں، ہماری موجود ہ حکومت خواتین کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے،حکومت کے خواتین کی بہتری کے لیے اقدامات قابل قدر ہیں،ڈاکٹر محمد عرفان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس کو اگر بنیادی سہولیات وسائل کی فراہمی مہیا کی جائے تو بہت بہتری آ سکتی ہے،
ایڈووکیٹ یونس خان چانڈیہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری موجودہ حکومت کی پالیسیاں قابل تعریف ہیں،پولیس میں پڑھے لکھے نوجوان جو صلاحیتوں سے بھرپور ہیں مقابلے کا امتحان پاس کر کے آرہے ہیں اور اپنی اچھی کارگردگی کا مظاہر ہ کررہے ہیں،
توقع کی جاتی ہے کہ ہمارا ملک بہت جلد ترقی کی راہوں میں گامزن ہوگا،آخر میں ڈاکٹر منظور خٹک نے ڈاکٹر محمد یونس قریشی کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیاکہ وہ اپنے حلقہ کے ایم پی اے کے ذریعے اسمبلی تک یہ پیغام پہنچائیں اور پاکستان فورم فار ڈیموکریٹک پولیس کی معاونت فرمائیں۔
کوٹ ادو
میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی غفلت لا پرواہی وعدم توجہی،لائن پار علاقہ کی اکثر گلیاں گندگی سے بھر گئیں،نکاسئی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع،گلیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں،سکول کے طلباہ وطالبات سمیت لوگوں کو آنے جانے میں دشواری،
گندگی اور گندے پانی سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات،ملیریا ٹائیفائیڈ سمیت موذی امراض پھیلنے کا خدشہ،شہریوں کا احتجاج،نکاسئی آب اور صفائی کا نظام ٹھیک کرنے کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کی غفلت لا پرواہی اور عدم توجہی سے کوٹ ادو سٹی کے اکثر علاقے گندگی سے بھر گئے ہیں،
لائن پار محلہ غریب آباد،ضیاء کالونی،سینما روڈ،محلہ نورے والہ،گلی مولانا صفدر مسجد والی،گلی عمر تبسم والی،گلی یونین کونسل نمبر1والی،گلی نعیم خان بلوچ والی،گلی ڈاکٹر جبار والی گندگی سے بھرے ہوئے ہیں جو کہ فلتھ ڈپو کی شکل اختیار کر چکے ہیں،
جبکہ نکاسئی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع ہے جسکی وجہ سے گلیاں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں، گندگی اور نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے علاقوں میں مچھروں اور مکھیوں کی بھی یلغار ہو گئی ہے جسکی وجہ سے بد بو اور تعفن پھیل چکا ہے،
جسکی وجہ سے موذی امراض سمیت ملیریا،ٹائیفائیڈ ودیگر امراض پھیلنے کا خدشہ ہے، جبکہ بد بو تعفن اورنالیوں کے گندے پانی سے شہریوں کا جینا محال ہو چکاہے،دوسری طرف گندگی اور گلیوں میں نالیوں کے گندے پانی کی وجہ سے سکول جانے والے طلبہ طالبات سمیت مسجد جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،
مکینوں محمد اسماعیل،محمد ابراہیم،مظہر حسین،یوسف پٹھان،زاہد شاہ،اعجاز اختر،ظفر چھولے والہ،مرزا عارف،محمد سمیع اللہ،نوید اختر،محمدفرحان،محمدعمر تبسم، ملک فیاض برارودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی مظفر گڑھ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ،چیف افیسرمیونسپل کمیٹی کوٹ ادو سید سلیم اقبال شاہ سے نوٹس لینے اورنکاسئی آب، صفائی کا نظام ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے،
کوٹ ادو
مسلح اوباش نے گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی موبائل فون چھین لیا،پانی کی وارہ بندی کے تنازعہ پر مخالفوں نے محنت کش پر خونخوار کتا چھوڑ دیا،ڈنڈوں سوٹوں سے بھی تشدد چھڑانے کیلئے آنے والی والدہ کو بھی زخمی کردیا،
پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ٹھٹھہ گورمانی کے رہائشی غلام مرتضیٰ چانڈیہ کی بیوی نسرین بی بی گزشتہ روز فصل کماد سے کماد کا پاندا اٹھانے جا رہی تھی کہ راستہ میں فصل میں چھپے اوباش محسن چانڈیہ نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،
تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر10کا رہائشی الیکٹرونکس کے اونر داؤد منور گزشتہ روز جم خانہ سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور جیب سے نقدی 5ہزار قیمتی موبائل فون شناختی کارڈ ودیگر ضروری کاغذات چھین کر فرار ہوگئے،
تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی نائچ میں منیر احمد نائچ کا اپنے رشتہ داررمضان نائچ سے سرکاری کھال سے پانی کی وارہ بندی کا تنازعہ تھا گزشتہ روز رمضان نائچ زبردستی کھال سے پانی لگانے کی کوشش کی،
منیر احمد کے روکنے پر اپنے دیگر ساتھیوں شنوں نائچ،منظور نائچ،سعید نائچ،ریاض نائچ کو بلالیا جنہوں نے منیر احمد کو ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا بعدازاں اس پر اپنا خونخوار پالتو کتا چھوڑ دیا جس نے منیر احمد کی دونوں ٹانگوں پر کاٹ لیا،
چھڑانے کیلئے آنے والی منیر احمد کی والدہ کو تشدد کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،
کوٹ ادو
واپڈا ٹیم کا بجلی چوروں کے خلاف دوسرے روز بھی اپریشن جاری،4بجلی چوروں کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،ایس ڈی او واپڈا کی مدعیت میں بجلی چوروں کے خلاف
مقدمہ درج،
اس بارے تفصیل کے مطابق واپڈا ٹیم کوٹ ادو کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری ہے،دوسرے روز واپڈا ٹیم میپکو سیکنڈ سب ڈویژن کوٹ ادو میٹر ریڈر عامر اقبال،میٹر ریڈر آصف نعیم، لائن مین محمد رمضان،
ملک محمد حسین نے ایس ڈی او میپکو سیکنڈ سب ڈویژن محمد خالد کی قیادت میں موضع ہنجرائی میں چھاپوں کے دوران بستی چانڈیہ چاہ بڈھے والا میں اللہ بخش چانڈیہ،غلام یٰسین پوڑا،منیر احمد چانڈیہ اور خالد چانڈیہ کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
جن کے خلاف ایس ڈی او میپکو سیکنڈ سب ڈویژن کوٹ ادو محمد خالد نے تھانہ دائرہ دین پناہ میں استغاثے بھجوادیے،
پولیس دائرہ دین پناہ نے ایس ڈی او میپکو سیکنڈ سب ڈویژن کوٹ ادو محمد خالد کی مدعیت میں چاروں بجلی چوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون