اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

زندہ ہے بی بی زندہ ہے۔۔۔۔ || نذیر ڈھوکی

خوبصورت بیٹے دیئے ، پیاری بیٹی دیدی مگر ملک نے مجھے کیا دیا ؟ مگر یہ بھٹوز کا شان نہیں ہے وطن کی خاطر اپنی قربانیوں کو جتائیں ۔ اصولی طور پر تو ہونا یہ چاہیے تھا کہ پاکستان کا میڈیا وطن کی خاطر جناب بلاول بھٹو زرداری کی بہت بڑی کامیابی کو پاکستان کی بڑی کامیابی سے تعبیر کرتا اور فخر سے بتاتا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے وہ کامیابی حاصل کی ہے جو بھٹو شہید کے سوا کسی نے نہیں کی۔

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ امر ملک اور قوم کیلئے باعث افتخار ہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز جب وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری امریکہ میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ان کی ایک طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل موجود تھے اور دوسری طرف اقوام متحدہ کے صدر موجود تھے ، حقیقت یہ ہے کہ یہ عمل پاکستان کی عزت اور وقار کو بلند کر رہا تھا مگر افسوس ناک بات یہ ہے ہمارے ملک کی الیکٹرانک میڈیا جی ٹی روڈ پر پھیلانے والے انتشار میں اپنی ریٹنگ میں الجھی رہی ، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ عالمی راہنماؤں کو اپنے ساتھ بٹھا کر عالمی دنیا سے مخاطب ہوں ، ویسے آپس کی بات ہے کہ یہ اعزاز بھی صرف اور صرف بھٹوز کو حاصل ہے کہ وہ اپنے حصے کا معتبر مقام بھی اپنے پیارے ملک جھولی میں ڈال دیتے ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ ہمارے ملک کی اسٹیبلشمنٹ ایک بار گڑھی خدا بخش کے قبرستان میں آرام پذیر مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر سر جھکا کر سلیوٹ کرے کیونکہ اس عظیم خاتون نے اپنا سارا گلشن ملک پر قربان کرنے کے باوجود یہ شکوہ تک نہیں کیا کہ میں نے تو ملک کو سب کچھ دیا ،شوہر دیا۔

خوبصورت بیٹے دیئے ، پیاری بیٹی دیدی مگر ملک نے مجھے کیا دیا ؟ مگر یہ بھٹوز کا شان نہیں ہے وطن کی خاطر اپنی قربانیوں کو جتائیں ۔ اصولی طور پر تو ہونا یہ چاہیے تھا کہ پاکستان کا میڈیا وطن کی خاطر جناب بلاول بھٹو زرداری کی بہت بڑی کامیابی کو پاکستان کی بڑی کامیابی سے تعبیر کرتا اور فخر سے بتاتا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے وہ کامیابی حاصل کی ہے جو بھٹو شہید کے سوا کسی نے نہیں کی۔

مگر ہمارا لالچی میڈیا وطن پرستی کی بجائے جی ٹی روڈ کے تماشے میں ریٹنگ کی لالچ میں یہ نظر انداز کر چکا کہ وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے وقار میں کتنا اضافہ کردیا ہے، وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری نے عوام کے دل جیت لیئے ہیں قوم کو اطمینان ہے کہ جناب بلاول بھٹو زرداری وزیر آعظم ہونگے تو ملک کے وقار میں تو اضافہ ہوگا ساتھ ساتھ ملک کے غریب بھی دکھوں سے نجات حاصل کریں گے جب ہی تو انہیں یقین ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید بلاول بھٹو کی صورت میں زندہ ہے ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو صرف بلاول بھٹو زرداری کی ماں نہیں تھی وہ غریبوں کی ماں کی طرح شفیق بہین تھیں۔

۔یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

%d bloggers like this: