مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

سی آر شمسی جمہوریت اورآزادی صحافت کا علمبردارتھے

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

اسلام آباد

سی آر شمسی جمہوریت اورآزادی صحافت کا علمبردارتھے،انہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، وہ کبھی ورکرز کے مسائل کے حل سے پیچھے نہیں ہٹے،

وہ ایک انسان دوست اور مزدوردوست شخص تھے، وہ باطل کے سامنے ڈٹ اور حق کیلئے لڑنے والے شخص تھے،وہ ان لوگوں میں سے تھے جن کی موت پر ماتم نہیں

بلکہ انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے،انکی تنظیمی خدمات ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں

،انکے افکاراور نظریات پر چل کر منزل مقصود پر پہنچا جا سکتا ہے، ، ان خیالات کا اظہار مقررین نےہر دلعزیز شخصیت سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے

سینئر صحافی سی آر شمسی کی پہلی برسی کے حوالے سےراولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

جن میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، آرآئی یو جے کے صدرعابد عباسی، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک

، نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا، سابق سیکرٹری پی ایف یو جے فوزیہ شاہد، سابق صدر آر ائی یو جے عامر سجاد سید ،

سینئر صحافیوں، رانا قیصر، طاہر پرواز، ڈاکٹر عبدالودود قریشی اور سردار مصطفےٰ،اکرام بخآری کے علاوہ سی آر شمسی کے صاحبزادے عدنان شمسی اور جڑواں شہروں کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماء فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سی آر شمسی نہ صرف ایک ٹریڈ یونینسٹ بلکہ وہ جمہوریت اور آزادی صحافت کے عملبردار بھی تھے، انہوں نے اصولوں پر کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا،

وہ ان لوگوں میں سے تھے جن کی موت پر ماتم نہیں بلکہ انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے،ان کی زندگی کے کئی روشن پہلو ہیں اقتدر میں رہنےوالے ہمیشہ ان سے خوفزدہ رہے کیونکہ وہ کبھی بھی کسی کے آلہ کار نہیں بنے

،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ سی آر شمسی پریس کی آزادی اور ورکرز کے حقوق کے قائل تھے، سی آر شمسی اور فوزیہ شاہد نے جو شمع جلائے رکھی وہ انہی کا خاصہ ہے

، وہ اپنا کام مشن سمجھ کر کرتے تھے، وہ زندگی کے آخری دنوں میں روحانیت اور تصوف کی طرف مائل ہو گئے تھے

، آر آئی یو جے اور پریس کلب کی قیادت کو انکے افکار کو لیکر آگے بڑھنا ہو گا،آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی نے کہا کہ زندہ تنظیمیں اور ادارے اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں،آزادی صحافت اور ورکرز کے حقوق کیلئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں

، ہمیں آج ان جیسے لیڈروں کی اشد ضرورت ہے،جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس سی آر شمسی کا مشن لیکر آگے چل رہی ہے اور آزادی صحافت اور

صحافیوں کے حقوق کیلئے صٖف اول کا کردار ادا کر رہی ہے، ملک میں صحافیوں کیلئے مسائل بہت زیادہ ہیں گذشتہ تین سالوں کے دوران بے شمار صحافیوں کو بے روز گار کر دیا گیا، میڈیا کی زبان بندی اور صحافیوں کو تقسیم کرنےکی کوششیں کی گئیں

،پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ بل جیسے کالے قوانین کو لانے کی کوشش کی گئی لیکن آر آئی یو جے نے ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، عامر سجاد سید نے کہا کہ

انہون نے ہمیشہ ورکرز کے حقوق کی بات کی، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، سینئر صحافی طاہر پرواز نے سی آر شمسی کو نثری نظم کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا،

سینئر صحافی سید اکرام بخاری نے سی آر شمسی کی زندگی کا تفصیل کیساتھ احاطہ کیا اور انکے ساتھ گزرے ہوئے وقت کو یاد کیا،

سینئر صحافیوں رانا قیصر ، ڈاکٹر عبدالودود قریشی اور سردار مصطفےٰ نے بھی سی آرشمسی کی صحافتی اور تنظیمی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا

، سی آر شمسی کے صاحبزادے عدنان شمسی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا

تقریب کے آخر میں انکے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی

تقریب کی نظامت کے فرائض آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری طارق علی ورک نے سر انجام دیئے۔

%d bloggers like this: