اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور سمیت پنجاب کے چھتیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری

آج چوتھے روز بھی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے

لاہور سمیت پنجاب کے چھتیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے

مہم میں دو لاکھ پولیو ورکر حصہ لے رہے ہیں۔۔۔

ترجمان انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے مطابق آج چوتھے روز بھی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے

پہلے تین روز کے دوران ایک کروڑ نواسی لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے

لاہور میں بارہ لاکھ، راولپنڈی میں چھ لاکھ اور فیصل آباد میں نو لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ

بارش اور مختلف علاقوں میں سیلاب کے باوجود پولیو ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا رہی ہیں۔۔۔

%d bloggers like this: