اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

الیکٹرانک میڈیا نیوز ڈائریکٹر ایسوسی ایشن کواے آروائی کے ہیڈ آف نیوز کی گرفتاری پرتشویش

تبصروں اوربیانات پر میڈیا سے وابستہ افراد کی گرفتاری جیسے انتہائی اقدام کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جاسکتا

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا نیوز ڈائریکٹر ایسوسی ایشن نے اے آروائی کے ہیڈ آف نیوز اورایمںڈ کے نائب صدر عماد یوسف کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہارکیاہے

عماد یوسف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایمنڈ نے اس اقدام کو چینلز،صحافیوں اورمیڈیا ورکرزکے خلاف انتہائی خطرناک رجحان قراردیا ہے

ایمنڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق چینلزپر نشر ہونے والے پروگرامزمیں مہمانوں،تجزیہ کاروں اور سیاستدانوں کی رائے

تبصروں اوربیانات پر میڈیا سے وابستہ افراد کی گرفتاری جیسے انتہائی اقدام کو کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جاسکتا

، اسی طرح کسی بھی آڑ میں چینلز کی غیرقانونی بندش کو برداشت نہیں کیا جاسکتا،اے آروائی کی جانب سے متعلقہ تبصرے سے لاتعلقی،لاعلمی

، مذمت اورتفصیلی وضاحت کے بعد عماد یوسف کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے

ایمنڈ کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ڈس انفارمیشن ،مس انفارمیشن اور پیمرا قوانین میں تبدیلی،ڈیجیٹل میڈیا کی ریگولائزیشن سمیت الیکٹرانک

اورپرنٹ میڈیا کے قوانین کو مزید بہتراورموثربنانے کے لیئے حکومت سے بات چیت جاری ہے لیکن گرفتاریوں اور چینلز کی غیرقانونی بندش جیسے

تمام معاملات ان کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے سوا کچھ نہیں،ایمںڈ میڈیاقوانین کےموثر اطلاق پریقین رکھتی ہے

اوریہ سمجھتی ہے کہ کوئی بھی شخص اورادارہ قانون سے بالاترنہیں ہے،قوانین کی خلاف ورزی پربلا امتیازکارروائی ہونی چاہیئے لیکن قوانین کو اظہاررائے

کی آزادی سلب کرنے کے لیئے استعمال کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے،زمہ دارانہ صحافت معاشرے کی ضرورت اورمیڈیا کی زمہ داری ہے

اورکوئی بھی اس سے بری الزمہ نہیں ہوسکتا,ایمںڈ نے وزیراعظم پاکستان ،وزیراطلاعات اوروزیرداخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ

وہ حالیہ واقعات کا فی الفور نوٹس لیں اور نکے سدباب کے لیئے اقدماات کریں

%d bloggers like this: