مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائیکورٹ: عثمان بزادر کو وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست واپس

عدالت نے درخواست گزار وکیل سے کہا بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر آپ کو 10 لاکھ جرمانہ کر دیتے ہیں

لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزادر کو وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

عدالت نے درخواست گزار وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر آپ کو 10 لاکھ جرمانہ کر دیتے ہیں۔۔۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے وکیل ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے

ریمارکس دیے کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں کیوں درخواست دائر کی؟

جس پر درخواست گزار نے کہ بطور قانون کے طالب علم درخواست دائر کی،، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے جب متاثرہ فریق مطمین ہے

تو آپ نے درخواست کیوں دائر کی، آپ لوگوں نے عدالتوں کو مذاق بنایا ہوا ہے

جمہوریت، جمہوریت، جمہوریت کیا ذرا سا صبر نہیں ہے کیا یہ جمہوریت ہوتی ہے؟

بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر آپ کو دس لاکھ جرمانہ کر دیتے ہیں

جس پر وکیل ندیم سرور نے کہا عدالت سے غیر مشروط معافی چاہتا ہوں

درخواست واپس لے لیتا ہوں، عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔۔۔۔

%d bloggers like this: