مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قصورکی پیپر مل میں آگ لگنے سےدو ورکرز جھلس کر جاں بحق

پندرہ سے زائد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو نے آتشزدگی کو اول درجہ کی آگ قراد دے دیا

قصورکی پیپر مل میں آگ بھڑک اٹھی۔ دو ورکرز جھلس کر جاں بحق، پندرہ سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو نے آتشزدگی کو اول درجہ کی آگ قراد دے دیا۔ لاہور اور اوکاڑہ سے مزید گاڑیاں طلب کر لی گئیں

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے قصور کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے

اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں

اور تمام متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کریں۔ وزیر اعلی نے آتشزدگی سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے

لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

%d bloggers like this: