مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار

پولیس نے اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ کے ساتھ مل کر ٹرین کو روک کر سرچ آپریشن کیا تھا۔

لاہور

فرید ایکسپریس ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر

لیا۔ترجمان پنجاب پولیس

بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے کی شناخت وسیم اکرم کے نام سے ہوئی جو کہ کنگن

پور کا رہائشی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس

گزشتہ رات وسیم اکرم نامی شخص نے 15 پر جھوٹی اطلاع دی تھی کہ لاہور سے کراچی

جانیوالی فرید ایکسپریس کے آخری بوگی میں بم نصب ہے۔

 پولیس نے اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ کے ساتھ مل کر ٹرین کو روک کر سرچ آپریشن کیا تھا۔
بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر قصور پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکےگرفتار کیا۔ترجمان پنجاب پولیس
ملزم وسیم اکرم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس

%d bloggers like this: