مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آلودہ شہروں کی عالمی درجہ بندی میں لاہور پہلے نمبر پر

شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس دو سو ستر تک پہنچ گیا

لاہور میں فضا آلودگی سے دوچار ،،، شہریوں کے لئے سانس لینا دشوار ہو گیا

آلودہ شہروں کی عالمی درجہ بندی میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا ،،، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس دو سو ستر تک پہنچ گیا

شہری کہتے ہیں کہ حکومت ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ شہریوں کو ریلیف ہو

باغوں کا شہر لاہور،، آلودگی کی لپیٹ میں آ گیا۔ دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں لاہور سر

فہرست ،،، عالمی درجہ بندی کے مطابق لاہور شہر میں خطرناک حد تک فضائی آلودگی بڑھ

رہی ہے اور ائیر کوالٹی انڈیکس دو سو ستر کا ہندسہ کراس کرگیا ہے

فضائی آلودگی کے باعث آنکھوں میں جلن، سانس اور دیگر بیماریوں کے خدشے سے دوچار شہری کہتے ہیں کہ

انتظامیہ سموگ کنٹرول کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے
فضائی آلودگی بڑھ رہے ہیں۔۔کنٹرول نہیں کیا جا رہا،، قدامات کرنا ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع ابر آلود ہے ،،، لیکن

ہفتہ بھر بارش کا کوئی امکان نہیں

%d bloggers like this: