اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم آج کراچی سرکلر ریلوے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

کے سی آر ٹریک کی لمبائی تینتالیس کلومیٹر ہو گی اور تیس اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے

وزیراعظم عمران خان آج کراچی سرکلر ریلوے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے

منصوبے پر ڈھائی سو ارب روپے لاگت آئے گی۔

گزشتہ ہفتے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی میں ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لیے

کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

کے سی آر ٹریک کی لمبائی تینتالیس کلومیٹر ہو گی اور تیس اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔

منصوبہ اٹھارہ سے چوبیس ماہ میں مکمل ہو گا۔

سرکلر ریلوے دو ٹریکس پر چلے گی، ایک ٹریک سٹی اسٹیشن سے شہرکاچکرلگا کر کینٹ

اسٹیشن، دوسرا سٹی اسٹیشن سے دھابیجی جائے گا۔

کراچی سرکلر ریلوے کے نئے ٹریک پر کوئی پھاٹک نہیں ہوگا، بائیس کراسنگ پوائنٹس کی

تعمیر پر بیس ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

ہر چھ منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی، یومیہ تین سے پانچ لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا

امکان۔ الیکٹرک ٹرین زیادہ سے زیادہ ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑے گی۔

وزیراعظم نے کہا، کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ زون کی سی پیک میں شمولیت گیم چینجز ہے۔

منصوبہ سے ماہی گیروں کیلئے ساحل سمندر صاف ہو گا۔

کم آمدن والے بیس ہزار افراد کے گھر بنیں گے، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔ کراچی

دیگر ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل ہو گا، وزیراعظم نے وزارت بحری امور کو

شاباش دی۔

وزیر اعظم ایک روزہ دورے کے دوران پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی بھی ملاقاتیں کریں

گے۔

وزیر اعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔

%d bloggers like this: