اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ

پولیو ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے والا پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا

ڈی آئی خان

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان  میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیو ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے والا پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا

جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں بھی پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے داؤد زئی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔

نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق مذکورہ علاقے میں پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھا۔

%d bloggers like this: