مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم نےپاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا

یہ جنگل ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے 24سو کنال اراضی پر لگایا جارہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کر پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کردیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچےجہاں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

لاہور آمد کے بعد وزیر اعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے رکھ جھوک روانہ ہوئے جہاں پاکستان کے پہلے اسمارٹ جنگل کا افتتاح کیا، یہ جنگل ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے 24سو کنال اراضی پر لگایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے میں گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےملاقاتیں کریں گے، وہ اسمارٹ فاریسٹ کا افتتاح کرنے کے علاوہ تعلیمی انقلاب کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

گورنرہاؤس میں گورنر اور وزیر اعلیٰ ان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے،وزیر اعلیٰ سانحہ گریٹر اقبال پارک کے بارے میں رپورٹ دینے کے علاوہ صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دیں گے۔

گورنر پنجاب آب پاک اتھارٹی کے حوالے سے پیش رفت پر بریف کریں گے،جبکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر کھیل تیمور خان بھٹی، صوبائی وزیر قانون راجا بشارت بھی وزیر اعظم سے ملاقا ت کریں گے۔

%d bloggers like this: