اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹک ٹاک دنیا بھر کی مشہور ایپس سے آگے نکل گئی

دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز چھین لیا۔

چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے فیس بک سے دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کا اعزاز چھین لیا۔

ڈاؤن لوڈنگ سے متعلق 2020 کے عالمی سروے کے نتائج میں ٹک ٹاک، فیس کے مقابلے میں آگے نکل گئی ہے۔

2018 میں سوشل میڈیا سے متعلق پہلی تحقیقی رپورٹ شائع کرنے والے ادارے نے نئے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ 2017 میں لانچ ہوئی ٹک ٹاک دنیا بھر کی مشہور ایپس سے آگے نکل گئی ہے

جن میں فیس بک کے ساتھ واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر بھی شامل ہیں۔

یہ ساری ایپس فیس بک کی ہی ملکیت ہیں، رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ

چینی ایپ امریکا کی ان تمام ایپس کو انہی کے ملک میں بھی پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ٹک ٹاک کے ساتھ شیئر کی گئی ذاتی معلومات محفوظ نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی اس کی مقبولیت میں روز نیا اضافہ دیکھنے

میں آ رہا ہے۔ 2020 میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی چینی ایپ پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے تھے۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کے دوران ایپ ڈاون لوڈنگ میں امریکا اور یورپ میں کہیں زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

2021 کے آغاز پر واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ صارفین کا ڈیٹا فیس بک کے

ساتھ شئیر کرے گا، جس کے بعد کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا

اور ہزاروں صارفین نے متبادل ایپس کا استعمال بھی شروع کر دیا۔

%d bloggers like this: