اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک کا 18سال سے کم عمر صارفین کیلئے بڑا فیصلہ

عمر کے درست تعین کیلئے دیگر معلومات کے ساتھ مصنوعی ذہانت کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے فیصلہ کیا ہے کہ

کمپنی 18 سال سے کم عمر صارفین کواپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات دکھانا بند کر دے گی۔

عمر کے درست تعین کیلئے دیگر معلومات کے ساتھ مصنوعی ذہانت کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

اس سے قبل انسٹاگرام نے بھی بچوں کیلئے اپنی پالیسی تبدیل کی تھی۔

انسٹا پر بڑے اٹھارہ سال سے کم عمر صارفین کو ان کی اجازت کے بغیر میسج نہیں بھیج سکیں گے۔

فیس بک نے فیصلہ کیا ہے اشتہار چلانے والی کمپنیوں کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ

وہ 18 سال یا اس سے کم عمر صارفین کو اشتہار دکھا سکیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ فیس بک کی سب کو اشتہار دکھانے کی

پالیسی سے بچوں کی دماغی صحت اور نشونما پر برے اثرات ہو سکتے ہیں۔

کمپنی نے صارفین کے ڈیٹا کے متعلق فی الحال کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا۔

انسٹاگرام نے بھی16 سال سے کم عمر صارفین کو خودکار طریقے سے پرائیویٹ کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر18 سال سے کم عمر افراد کو میسج بھیجنے کی صورت

آپ کو نوٹیفکیشن آئے گا۔

اس سے قبل یوٹیوب نے بھی بچوں کیلئے الگ پیلٹ فارم’یوٹیوب کڈ‘ لانچ کیا تھا۔

مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس بچوں کے متعلق خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہیں

لیکن کسی پاس صارفین کی درست شناخت کے متعلق کامیاب طریقہ کار نہیں۔

ایسی ویب سائٹ جو13 سال کے صارفین کیلئے نہیں ہیں

وہ درست عمر کی تصدیق کرنے میں اکثر ناکام رہتی ہیں۔

%d bloggers like this: