مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بی ایم ڈبلیو کی 25 لاکھ روپے مالیت کی نئی الیکٹرک اسکوٹر متعارف

شہرہ آفاق کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے نئی الیکٹرک اسکوٹر تیار کی ہے

شہرہ آفاق کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے نئی الیکٹرک اسکوٹر تیار کی ہے

جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت 25 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بی ایم ڈبلیو نے سی ای 04 نامی نئی الیکٹرک بائیک متعارف کروا دی۔

بائیک ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق الیکٹرک بائیک کو آئندہ برس فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

بی ایم ڈبلیو نے اسے موٹر بائیک کی دنیا میں ایک خاموش انقلاب قرار دیا ہے

الیکٹرک بائیک صرف اڑھائی سیکینڈز میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیٹری کو چار گھنٹے اور بیس منٹ میں مکمل چارج کی جا سکتی ہے۔

یہ کمپنی کی طرف سے اب تک بنائی گئی تیز ترین موٹر بائیک ہے

جس میں نصب بیٹری سے ایک سو تیس کلومیٹر سفر کیا جا سکتا ہے۔

بی ایم ڈبلیو کا کہنا ہے کہ یہ ایک ماحول دوست موٹر بائیک ہے جسے کم فاصلہ ٹورز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

%d bloggers like this: