مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

اسلام آباد

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ

 یوم شہدا پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور 13 جولائی 1931 کے 22 شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

جب ڈوگرا مہاراجہ کے فوجیوں نے پرامن کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور غیرقانونی بھارتی قبضے کے خلاف نئی جدوجہد سامنے آئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے، ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک تاریخ ہے۔

%d bloggers like this: