اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس: دنیا میں 18 کروڑ 53 لاکھ سے زائد افراد متاثر

مجموعی تعداد 18 کروڑ 53 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 40 لاکھ 9 ہزار 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 53 لاکھ سے بڑھ گئی

جبکہ 40 لاکھ  9 ہزار 191 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 97 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 21 ہزار 561 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 46 لاکھ 22 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 4 ہزار 240 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 88 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہو گئی ہے

اور 5 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 57 لاکھ 90 ہزار 584 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 231 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں 54 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 49 ہزار 996 ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں 56 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں

اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 316 ہے۔

برطانیہ میں 49 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 28 ہزار 268 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا

جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ

آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

%d bloggers like this: