اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں سوشل میڈیا صارفین کے لیے بری خبر سامنے آ گئی

نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں سوشل میڈیا صارفین کے لیے بری خبر سامنے آ گئی۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ‏ایف ای ڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

اب صارفین کو فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب استعمال کرنے کے لیے زیادہ پیسے دینے ہوں گے۔

اس ضمن میں ملنے والی تفصیل کے مطابق تین منٹ سے زائد کی کال اور انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس پیغامات پر بھی ایف ای ڈی عائد کردیا ‏گیا ہے۔

وفاقی حکومت کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے اور اس شعبے سے جائز حد ‏تک ریونیو حاصل کیا جارہا ہے۔

وفاقی حکومت کے مطابق اس ایف ای ڈی سے آبادی کے ایک بڑے حصے پر معمولی ٹیکس نافذ ہو گا۔

%d bloggers like this: