اپریل 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راشد لطیف کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی

سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کراچی پریس کلب نے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے حوالے سے نازیبا زبان کے استعمال کیے جانے کی سخت الفاظ میں

مذمت کرتے ہوئے ان کے پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے کہا ہے کہ ’صحافیوں نے آزادی اظہار رائے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں

مگر راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے حوالے سے جو رویہ اختیار کیا گیا ہے وہ قابلِ مذمت ہے۔

کسی بھی معزز شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی دوسرے کے بارے میں ایسی زبان استعمال کرے۔‘

کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ کے مطابق پاکستان کی صحافی برادری متحد اور منظم ہے۔

صحافت کے مقدس پیشے پر انگلیاں اٹھانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔ راشد لطیف نے پوری صحافی برادری پر جو کیچڑ اچھالا ہے

اس پر صحافیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ صحافی برادری کسی صورت یہ برداشت نہیں کرے گی کہ اس مقدس پیشے سے وابستہ افراد کے لیے ایسے الفاظ استعمال کیے جائیں۔

کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ کا کہنا ہے کہ ’اگر راشد لطیف کو کسی بھی صحافی سے ذاتی عناد ہے تو اس کا نام لیں

اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ مگر پوری صحافی برادری کے لیے نازیبا الفاظ کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

راشد لطیف کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور ان کے اپنے کرکٹر ساتھی ان پر الزام لگا چکے ہیں کہ ماضی میں راشد لطیف بوری میں بند کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ہیں۔‘

%d bloggers like this: