مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا

اعظم خان بھی پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا

حارث سہیل، عماد وسیم کی بالترتیب قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈزمیں واپسی

محمد عباس اور نسیم شاہ دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے

یاسر شاہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط

اعظم خان بھی پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں

انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی اسکواڈز میں شامل کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے ہیں

بابراعظم تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے

فہیم اشرف، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹ میں قومی اسکواڈ کی نمائندگی کرینگے

شاداب خان، فخرزمان، حیدر علی، محمد حسنین اور عثمان قادر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں ،،،عبداللہ شفیق، سعود شکیل ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں

حارث سہیل، عماد وسیم کی بالترتیب قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈزمیں واپسی ہوئی

محمد عباس اور نسیم شاہ دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں ،، یاسر شاہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے

جبکہ اعظم خان نے پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ اور سلمان علی آغا قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے

ون ڈے اسکواڈ میں امام الحق، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ارشد اقبال، محمد وسیم جونئیر اور تجربہ کار آل راونڈر محمد حفیظ بھی شامل ہیں

جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، عمران بٹ،نعمان علی، ساجد خان، زاہد محمود اور شاہنواز دھانی شامل ہیں

%d bloggers like this: