اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بائیڈن کا آج کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب

کیپٹل ہل کے اردگرد 2 ہزار 250 نیشنل گارڈ اور اسٹیل کی باڑ اب بھی بدستور قائم ہے

امریکی صدر جو بائیڈن آج کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب کریں گے، کیپٹل ہل میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

کیپٹل ہل کے اردگرد 2 ہزار 250 نیشنل گارڈ اور اسٹیل کی باڑ اب بھی بدستور قائم ہے۔ اراکین کانگریس، سپریم کورٹ ججز، سرکاری حکام اور مہمانوں کی محدود تعداد شرکت کرے گی۔

اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کووڈ 19 کے پیش نظر کیا گیا ہے، سیکورٹی کا پہلو بھی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس پر دھاوا بول دیا تھا۔ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں اہلکار زخمی ہوگئے تھے

%d bloggers like this: