اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلز میں بھی کھانے کی بروقت تیاری محال ہو گئی

لاہور میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلز میں بھی کھانے کی بروقت تیاری محال ہو گئی،، چھٹی کے روز ،، باہر سے ناشتہ اور دوپہر کا کھانا لینے والوں کو مشکل کا سامنا ہے

لاہوریوں کو درپیش مشکل جوں کی توں،، گیس بحران ختم نہ ہوا،، میسن روڈ، لارنس روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ

چونگی امر سدھو سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے

گیس لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہری کھانا کھانے کے لئے ہوٹلز کا رخ کرتے ہیں

کہتے ہیں کہ اب باہر سے کھانا یا گھر میں ایل پی جی سلنڈرز اور لکڑیوں کا استعمال مجبوری بن گئی ہے
رلی احمد۔ امجد نصیر۔ (گھر میں گیس کی بہت لوڈ شیڈنگ ہے کھانا بھی نہیں بنتا اب سوچ رہے ہیں سیلنڈر ہی لے لیں)

ہوٹل مالکان بھی گیس کی قلت پر پریشان ہیں،،،کہتے ہیں کہ متبادل کے طور پر مہنگے سلنڈرز استعمال کرنا پڑ رہے ہیں
کامران اکرام۔ ہوٹل مالک۔ (گیس کی قلت کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہے قیمت زیادہ ہونے کے باعث سلنڈر استعمال کرنے سے بھی پریشانی میں اضافہ ہوتا ہے)

سوئی ناردرن گیس کمپنی کو صارفین تک بلاتعطل گیس کی فراہمی کے لیے اکیس سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس درکار ہے

جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے ایک ہزار نو سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے

%d bloggers like this: