اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بار پھر سرفہرست

ے شہریوں کو گھروں سے باہر ماسک پہن کر نکلنے کی تاکید کی ہے

لاہور کی فضا میں سانس لینا دشوار ہو گیا

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بار پھر سرفہرست ہے

ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے باہر ماسک پہن کر نکلنے کی تاکید کی ہے

صحت مند فضاؤں ،،، سرسبز باغات کا شہر لاہور

بدترین آلودگی کی لپیٹ میں ہے، فضائی آلودگی جانچنے کے عالمی ادارے نے لاہور کو دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا

لاہور کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس تین سو پچیس پر پہنچ چکا ہے

شہر میں سب سے زیادہ آلودگی سید مراتب علی روڈ پر ریکارڈ کی گئی جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس پانچ سو ہے، گڑھی شاہو اور اپرمال کے علاقے میں پانچ سو جبکہ گلبرگ تھری میں ائیر کوالٹی انڈیکس چار سو بتیس ریکارڈ کیاگیا ہے

آلودگی میں تیز رفتار اضافے پر شہری پریشان ہیں، کہتے ہیں کہ وائرل انفیکشن کا خطرہ منڈلا رہا ہے،، آلودگی پھیلانے کے ذرائع کے خلاف حکومت میکنزم بنائے
گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مزید ہونی چائیں

عالمی سطح پر ایک سو اٹھانوے ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ کرغزستان کا شہر بشکیک دوسرے نمبر پر ہے

%d bloggers like this: