اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اخبار دور جدید میں اپنی اہمیت کھوتا جارہا ہے

اس صنعت سے جڑے افراد مشکلات سے دوچار ہیں

عوام تک خبریں پہنچانے کا قدیم ذریعہ اخبار دور جدید میں اپنی اہمیت کھوتا جارہا ہے۔

اس صنعت سے جڑے افراد مشکلات سے دوچار ہیں۔ اخبار کی پرنٹنگ پریس کو اپنی زندگی

کے پینتیس سال دینے والے استاد حبیب بھی صورتحال پر افسردہ ہیں۔۔
صبح سویرے چائے کی چسکی لیتے ہوئے اخبار پڑھنے کا اپنا ہی ایک مزا ہے۔

لیکن بدلتی دنیا میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا جیسی جدتوں نے اخبار کی اہمیت کو کم کردیا ہے۔
کراچی میں کم و بیش 300 کے لگ بھگ چھوٹے بڑے اخبارات شائع ہوتے ہیں۔

حبیب خان 35 سال سے اخبار کی پرٹنگ پریس میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ لوگ انہیں استاد حبیب کے نام سے پکارتے ہیں۔

اخبار کی کم ہوتی اہمیت پر وہ بھی افسردہ ہیں

لیکن ان کی رائے میں اس شعبے سےوابستہ افراد ہی اس کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔۔

اخبار کا چھپ کر قارئین کے ہاتھوں تک پہنچنا

ایک طویل عمل ہے۔ پرنٹنگ پریس کا عملہ رات بھر جاگ کر کام کرتا ہے

تو صبح اخبار ہاکرز کے ہاتھوں سے ہوتا ہوا ،، لوگوں تک پہنچتا ہے۔

استاد حبیب کہتے ہیں عید سمیت کئی تہوار مشینوں کے شور میں گزر گئے۔ اب اس شعبے کےhttps://dailyswail.com/2020/12/16/50409/

زوال پر دل دکھتا ہے۔۔

اخباری دنیا کی زبوں حالی کے سبب پرنٹنگ پریس میں کام کرنے والے بہت سے

کارکن اس صنعت کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں

,اور جو رہ گئے ہیں وہ کم تنخوان پر کام کر کے گزارا کررہے ہیں

%d bloggers like this: