مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ میں ایک کمپنی کے مالک نے اپنے ملازمین کو کروڑ پتی بنا دیا

ایک ارب پاﺅنڈ مالیت کے حصص اپنے 430 ملازمین کو تحفے میں دے دیئے

برطانیہ میں ایک کمپنی کے مالک نے اپنے ملازمین کو کروڑ پتی بنا دیا۔

مانچسٹر میں واقع دی ہٹ گروپ کے 48 سالہ بانی میٹ مولڈنگ نے

ایک ارب پاﺅنڈ مالیت کے حصص اپنے 430 ملازمین کو تحفے میں دے دیئے۔

رپورٹ کے مطابق شئیرز تحفے میں ملنے سے کمپنی کے 74 ملازمین کروڑ پتی بن گئے۔

ان 74ملازمین میں ویئرہاﺅس ورکرز،

ڈرائیورز اور سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔

میٹ مولڈنگ کے پاس کمپنی کے 25فیصد حصص ہیں

جن کی مالیت ایک اعشاریہ 6 ارب پاﺅنڈ بنتی ہے۔

کمپنی مالک کے مطابق برٹش کارپوریٹ ہسٹری میں انہوں نے کسی بھی

دوسری کمپنی سے زیادہ کروڑ پتی پیدا کیے ہیں۔

%d bloggers like this: