مئی 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وائٹ ہاؤس: دنیا بھر میں طاقتور ترین لوگوں کا مسکن

جس کی بنیاد پہلے امریکی صدر نے سترہ سو بانوے میں رکھی تھی

وائٹ ہاؤس کو دنیا بھر میں طاقتور ترین لوگوں کا مسکن سمجھا جاتا ہے۔

جس کی بنیاد پہلے امریکی صدر نے سترہ سو بانوے میں رکھی تھی۔

وائٹ ہاؤس کی تعمیر اٹھارہ سو ایک میں مکمل ہوئی۔

امریکی صدر کا سرکاری دفتر وائٹ ہاوس واشنگٹن ڈی سی کی اہم شاہراہ پنسلوانیہ ایونیو پر واقع ہے۔

امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن نے 1792 میں وائٹ ہاوس کی بنیاد رکھی۔ 1801 میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد امریکہ کےدوسرے صدر جان ایڈمز نے وائٹ ہاوس میں رہائش اختیار کی۔

اب تک 44 صدور اس میں سکونت اختیار کر چکے ہیں۔

وائٹ ہاوس کمپلکس میں 135 کمرے ہیں۔ سابق خاتون اول جیکی کینیڈی نے وائٹ ہاوس کی تزئین و آرائش میں کافی دلچسپی لی تھی۔

چھ منزلہ عمارت کے مغربی حصے میں صدر کا دفتر اوول آفس، کیبینٹ روم، سچوئشن روم اور پریس بریفنگ روم واقع ہے۔

وائٹ ہاوس سے متصل اٹھارہ ایکڑ رقبے پر خوبصورت باغ ہے،

مشرقی حصے میں خاتون اول کا دفتر اور ایمرجنسی آپریشن سنٹر واقع ہے۔

عمارت کی پہلی منزل پر تاریخی کمرے ہیں

جبکہ دوسری منزل صدر اور اس کے خاندان کے ذاتی قیام گاہ کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

%d bloggers like this: