مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان نے آئندہ سال اپریل میں دورہ جنوبی افریقہ کی تصدیق کردی

تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان نے آئندہ سال اپریل میں دورہ جنوبی افریقہ کی تصدیق کردی

لاہور

پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔

تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

تینوں ایک روزہ انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈسپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

یہ ٹور ابتدائی طور پر رواں سال ستمبر/اکتوبر میں شیڈول تھا،

جسے جنوبی افریقہ میں کوویڈ19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔

پاکستان نے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل دورہ زمبابوے پر بھی آمادگی ظاہر کردی ہے۔

2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل دورے کی حتمی تاریخوں کا اعلان

مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

%d bloggers like this: