مئی 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صدرمملکت نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سول ایورڈز کا اعلان کردیا

پاکستان کےلیے خدمات پرچینی شخصیت ینگ یانگ،لی فنگران،ترکی کے ڈاکٹرسیلل سوئیڈان کوستارہ قائداعظم دیا جائےگا۔

صدرمملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان سول ایورڈز کا اعلان کردیا

سول ایوارڈز اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والے ملکی وغیرملکی شخصیات کودیئے جائیں گے

سول ایوارڈ اگلے سال یوم پاکستان پردیئے جائیں گے

چھ شخصیات کو نشانہ امتیازعطا کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔

نشان امتیازپانے والوں میں صادقین نقوی،پروفیسرشاکرعلی،ظہورالحق مرحوم،عابدہ پروین شامل ہیں۔

ڈاکٹرجمیل جالبی،محمد جمیل خان مرحوم اور احمد فراز مرحوم کو بھی نشان امتیازعطا کیا جائے گا

پروفیسر ڈاکٹر انوار الحق حسن گیلانی اور ڈاکٹرآصف محمود جاہ کو ہلال امتیازسے نوازاجائے گا

 دو غیرملکی شخصیات کو ستارہ امتیازعطا کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔

چینی شخصیت جیک ما کو پاکستان کےلیے خدمات پرہلال قائداعظم عطا کیا جائے گا

کوریا کے کیوجیونگ لی اورکینیڈا کی سلما عطااللہ جان کو ستارہ پاکستان دیا جائے گا

چوبیس شخصیات کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا گیا۔

ستارہ شجاعت پانے والوں میں جواد قمر،صفیہ شہید،حیات اللہ،ملک سردار خان شہید،ممتازخان داوڑ شہید شامل ہیں

حیات اللہ داوڑ خان داوڑ ہرمزشہید،ملک محمد نیازخان شہید،سپاہی اخترخان شہید،محمد نوید صادق کو بھی ستارہ شجاعت عطا کیا جائے

ستائیس شخصیات کو ستارہ امتیازعطا کیا جائے گا

پی ٹی وی کی سابق پروڈیوسراورہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کےلیے ستارہ امتیازکااعلان کیا گیاہے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری،اداکارطلعت حسین،رائٹرفاروق قیصر،سابق کرکٹرعبدالقادرمرحوم کو بھی ستارہ امتیازعطاکیاجائےگا

نعیم بخاری کےلیے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیاہے۔

چوالیس شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا

اداکارہ ریشم،ہمایوں سعید،سکینہ سموں،گلوکار محمد علی شیکی کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دینے کااعلان کیا گیاہے۔

اداکار ہمایوں سعید،علی ظفراورمہہ جبین قزلباش کو بھی صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا

مذہبی اسکالرمولانا طارق جمیل کوبھی صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا

پاکستان کےلیے خدمات پرچینی شخصیت ینگ یانگ،لی فنگران،ترکی کے ڈاکٹرسیلل سوئیڈان کوستارہ قائداعظم دیا جائےگا

برطانوی شہری طارق شفیع مرحوم اور میاں فیصل رشید کو بھی ستارہ قائداعظم عطا کرنے کااعلانکیا گیاہے۔

پاکستان کےلیے خدمات پرامریکی شہری رچرڈ جیری ہاروٹزکوستارہ خدمت دیا جائےگا

ڈنمارک کی مس جینی ٹیلر کو تمغہ پاکستان عطا کیا جائےگا

تئیس پاکستانی شخصیات کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

تمغہ شجاعت پانے والوں میں شکیلہ ناز شہید،شاہد علی شہید،ممد افتخار شہید،خداریارشہید،حسین علی شہید شامل ہیں۔

چھیالیس شخصیات کو تمغہ امتیازعطا کرنے کا اعلان جبکہ تمغہ امتیازپانے والوں میں ادکارہ زیباشہناز بھی شامل ہیں۔

تھائی لینڈ کے انومت امات کو پاکستان کےلیے خدمات پر تمغہ قائداعظم عطا کیا جائےگا

%d bloggers like this: