مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے گھر بیٹے کی پیدائش

نیمل خاور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں محمد مصطفیٰ عباسی نے اپنی والدہ نیمل کی انگلی تھام رکھی ہے۔

اسلام آباد: ورسٹائل اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مداحوں کو اس خوشخبری کی اطلاع دی۔

حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا ہے۔

اداکار نے اپنے پیغام میں بیٹے کے لیے دعائیہ کلمات لکھے جس میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ میرا بیٹا شکر گزار، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللہ اس کی دنیا و آخرت کی زندگی سنوار دے۔ ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

نیمل خاور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں محمد مصطفیٰ عباسی نے اپنی والدہ نیمل کی انگلی تھام رکھی ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا ’2020 میں خالص ترین محبت‘ ساتھ ہی انہوں نے بیٹے کی تاریخ پیدائش 30 جولائی 2020 بھی تحریر کی۔

خیال رہے کہ نیمل اور حمزہ گزشتہ برس رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔

%d bloggers like this: