مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

متحدہ عرب امارات میں پہلے جوہری توانائی پلانٹ پر کام کا آغاز

ایٹمی توانائی ری ایکٹر نے براکہ نیوکلیئر انرجی اسٹیشن میں کام شروع کر دیا ہے

متحدہ عرب امارات میں پہلے جوہری توانائی پلانٹ پر کام کا آغاز کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ

ایٹمی توانائی ری ایکٹر نے براکہ نیوکلیئر انرجی اسٹیشن میں کام شروع کر دیا ہے۔

ان کے مطابق ایٹمی توانائی ری ایکٹر عرب دنیا کا پہلا ری ایکٹر ہے،

پاور پلانٹ میں نیوکلیئر فیول پیکجز کے ساتھ دیگر تجربات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔

راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ 4 ایٹمی بجلی گھروں سے امارات کے چوتھائی علاقوں میں بجلی کی ضرورت پوری کرنےکا ہدف ہے

جبکہ دنیا کے لیے پیغام ہے عرب سائنسی راستوں پر چلنے اور دیگر اقوام سے مسابقت کو تیار ہیں۔

%d bloggers like this: