مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں تین ماہ کی توسیع

اقدام سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

سندھ حکومت نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں بری چار ملزموں کی نظربندی میں تین ماہ کی توسیع کردی۔اقدام سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

سندھ حکومت کے مطابق ملزمان میں احمدعمرسعیدشیخ،فہدنسیم،سلمان ثاقب اورشیخ محمد عدیل کو انسداددہشت گردی ایکٹ کی سیکشن گیارہ ٹرپل ای کے تحت نظر بند رکھا گیا ہے۔

انہیں کراچی سینٹرل جیل یا سکھر جیل میں رکھا جائے گا۔ حکومتی اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ ملزموں کوجیل سےرہاکردیاگیا

تووہ پھرسےدہشتگردی کانیٹ ورک بناسکتےہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نےڈینل پرل قتل کیس میں چاروں ملزموں کی سزاوں کوکالعدم قراردیاتھا۔

دوسری جانب ملزموں نے اقدام کو عدالت عالیہ میں چیلنج کردیا۔

وکیل نے دلائل دیئے کہ ملزمان اٹھارہ سال سے جیل میں ہیں ۔

انہیں نظر بند رکھنا نا انصافی ہے۔ جسٹس عبدالمالک گدی نے کہا کہ اس طرح کے کیس میں ملزمان کو نظربند رکھنے کے لیے ہائیکورٹ کی سربراہی میں بورڈ تشکیل دیا جاتا ہے ۔

کیا ایسا ہوا؟ جواب میں سرکاری وکیل نے کہا کہ بورڈ تو تشکیل نہیں دیا گیا،

محکمہ داخلہ نے نظربندی میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

عدالت نے پراسکیوٹر جنرل سندھ اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات اگست کو جواب طلب کرلیا۔

%d bloggers like this: