مئی 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ میں کیوں پیش ہوئے؟

بدھ کی صبح سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہوئی، جب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے

صدارتی ریفرنس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست گزار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ویڈیو لنک کے زریعے پیش کر عدالت کو بیرون ملک جائیداد خریدنے کی تفصیل بتانے کو تیار ہیں۔ وفاقی حکومت نے پیشکش قبول کرلی۔

بدھ کی صبح سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں اس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہوئی، جب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ وہ عدالت میں ججز کے سامنے وکلا کے ساتھ نشست پر بیٹھے۔ سماعت کے آغاز پر انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ ویڈیو لنک کے زریعے پیش ہوکر بیرون ملک جائیدادوں کے خریدنے کی تفصیل دینا چاہتی ہیں، یہ مقدمہ ایک جج کا نہیں بلکہ پوری عدلیہ کا ہے، وفاقی حکومت کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ان کو یہ پیشکش قبول ہے۔

%d bloggers like this: