مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

اشتہاری ملزمان متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین اور انور حسین کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل 5 سال بعد مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی اور فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو 18 جون کو سنایا جائے گا۔

دوران سماعت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین اور انور حسین کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

%d bloggers like this: