مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ میں معمر جوڑے کو بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر قید کی سزا

جوڑے نے ساؤتھ ویلز کونسل کو تین بار فون کال کر کے بم کی جھوٹی اطلاع دی تھی

برطانیہ میں معمر جوڑے کو بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر قید کی سزا سمیت بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عدالت نے معمر جوڑے کو قید کی سزا اور 14 ہزار 500 پاؤنڈز جرمانہ عائد کیا ہے،،

جوڑے نے ساؤتھ ویلز کونسل کو تین بار فون کال کر کے بم کی جھوٹی اطلاع دی تھی،

دو بار کونسل کے 150 ملازمین کو عمارت خالی کرنی پڑی۔ اکہتر سالہ رونلڈ لارنس کو

سولہ ماہ جبکہ شارن گڈون کو بارہ ماہ جیل کی سزا سنائی گئی،

بار بار جھوٹی اطلاع دینے پر کونسل نے جوڑے پر فراڈ کا مقدمہ چلایا تھا۔

%d bloggers like this: