مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایمن خان نے ماہرہ خان کو کہاں پیچھے چھوڑ دیا؟

خیال رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر مقبولیت میں ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’باندی‘ میں مرکزی کردار ادا کرکے تعریف سمیٹنے والی ایمن خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ)  انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 5.9 ملین ہو گئی ہے جو کہ ماہرہ خان سے 1 لاکھ زیادہ ہے۔

ماہرہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 5.8 ملین ہے جب کہ ایمن خان کی بہن منال خان کو انسٹاگرام پر 4.9 ملین افراد فالو کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر مقبول ترین پاکستانی اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی بیٹی امل کے ساتھ لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ اداکارہ نے تحریر کیا ہے ’میری انسٹاگرام فیملی کے لیے ڈھیروں پیار‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

ماہرہ خان نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہم سفر‘ میں خرد کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی تھی۔

%d bloggers like this: