مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مسلمانوں پر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دائیں بازو کے انتہا پسند منظم انداز میں مسلمانوں پر کورونا وائرس پھیلانے کا جھوٹا الزام لگا رہے ہیں

برطانیہ میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مسلمانوں پر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا،مسلمانوں کے خلاف نفرت روکنے کے حوالے سے کام کرنے والے سرکاری گروپ اے ایم ایچ ڈبلیو جی نے رپورٹ جاری کردیں

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دائیں بازو کے انتہا پسند منظم انداز میں مسلمانوں پر کورونا وائرس پھیلانے کا جھوٹا الزام لگا رہے ہیں،، شدت پسند پرانی ویڈیوز استعمال کرتے ہوئے دعوے کر رہے ہیں کہ مساجد اب بھی کھلی ہیں، جس کے بعد پولیس کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ بدزبانی پر مبنی ان آن لائن پوسٹس میں مساجد منہدم کرنے کو کورونا وائرس کا علاج قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، فیس بک، ٹوئٹر، ٹیلی گرام اور وٹس ایپ گروپس میں موجود پوسٹس کا جائزہ لینے کے بعد اس رپورٹ نے ان نظریات کی نشاندہی کی، جن میں دعویٰ ہے کہ مسلمان اور مساجد کورونا وائرس پھیلا رہے ہیں

%d bloggers like this: