مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس کے حوالے  سے لگی پابندیاں ہٹانے میں جلدی نہ کریں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے تجویز دی ہے کہ تمام ممالک صحت عامہ کے بنیادی اقدامات کو مکمل طور پر مالی اعانت فراہم کریں۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی ملک کورونا وائرس کے حوالے سے لگائی گئی پابندیاں ہٹانے میں جلدی نہ کرے۔

میڈیا بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ اوٹیڈروس ایڈانام کا کہنا تھا کہ پابندیاں جلد اٹھانے سےکورونا دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے اور اس کے معاشی اثرات بھی مزید طویل ہو سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے تجویز دی ہے کہ تمام ممالک صحت عامہ کے بنیادی اقدامات کو مکمل طور پر مالی اعانت فراہم کریں۔ مریضوں کا پتہ چلائیں اور تشخیص کریں، کورونا وائرس کی معلومات جمع کریں۔

ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ نے کہا ہم شراکت داروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نظام صحت کو مضبوط کریں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہیلتھ ورکرز کو ان کی تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کریں اور صحت کی سہولیات کو ضروری طبی سامان کی خریداری کے لئے مالی معاونت کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ سے زائد ہوگئی

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک صحت کے متعلق مالی رکاوٹوں کو دور کریں۔ اگر لوگ دیکھ بھال میں تاخیر کرتے ہیں یا وہ اس کے متحمل نہیں ہیں تو ، وہ نہ صرف خود کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ وہ اس وبائی امراض کو قابو کرنے اور معاشرے کو خطرے میں ڈالنے کے لئے مشکل تر بنا دیتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ غریب گھرانوں میں نقد رقم کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ خاص طور پر مہاجرین، بے گھر افراد اور تارکین وطن کی حفاظت کیلئے ضروری ہے۔

%d bloggers like this: