اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پانچ منٹ میں کرونا ٹیسٹ ڈیوائس بنانے والا سائنسدان پاکستانی سندھی ہے۔۔۔ سہیل میمن

جمیل احمد شیخ امریکا اور کینیڈا میں ورلڈ سندھی کانگریس اور سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا میں بھی کافی سرگرم ہیں۔

آج کل پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ملکوں میں، میڈیا پر پانچ منٹ میں کرونا ٹیسٹ کرنے والی جس امریکی ڈیوائس لا ذکر ہو رہا وہ ڈیوائس امریکا میں مقیم سندھی پاکستانی سائنسدان جمیل شیخ نے بنائی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اس کا افتتاح کریں گے۔ کل اس کرونا لیب ٹیسٹ ڈیوائس کو امریکی سرکاری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے منظور کر لیا ہے۔

دنیا میں اس وقت سے زیادہ جس کی ضرورت ہے وہ ہے کرونا وائرس کی تلاش اور اس کا علاج۔ کرونا وائرس کی تلاش کے سلسلے میں پوری دنیا میں ایک ڈیوائس کا ذکر ہو رہا ہے جو امریکا میں بنی ہے اور اس سے پانچ منٹ کے اندر مریض کی کرونا ٹیسٹ ہو جائے گی۔ یہ کرونا لیب ٹیسٹ ڈیوائس پوری دنیا میں میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے۔

جمیل شیخ کا تعلق سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے شہر باڈھ سے ہے اور وہ اس وقت امریکا کے شہر سان ڈیاگو میں مقیم ہیں۔ کراچی کے این جے وی اسکول سے میٹرک، دہلی کالج سے انٹر اور این ای ڈی یونیورسٹی سے ان کی گریجویشن ہے۔

وہ امریکا اور کینیڈا میں ورلڈ سندھی کانگریس اور سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا میں بھی کافی سرگرم ہیں۔

ڈاکٹر جمیل شیخ کی ایجاد کردہ یہ ٹیسٹنگ ڈیوائس ایبٹ کمپنی لیبارٹریزنے متعارف کرایا ہے جس سے وائرس کی تشخیص صرف پانچ منٹ میں ہوسکتی ہے۔ کمپنی یکم اپریل سے روزانہ پچاس ہزار ٹیسٹ کٹس مہیا کرے گی۔ یہ ٹیسٹنگ کٹ آئندہ چند ہفتوں میں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

نئی ٹیسٹ کٹ کا سائز چھوٹا رکھا گیاہے اور کٹ پورٹیبل بھی ہے جسے کسی بھی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

%d bloggers like this: