مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد: ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے کیمروں کا استعمال شروع کردیا

آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ کو کیمروں کے فوائد کے بارے میں بتایااسل

اسلام آباد:

ناکے پر موجود اہلکاروں نے مکمل ٹریننگ کے بعد باقاعدہ طور پر کیمروں کا استعمال شروع کردیا.

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ سے ملاقات

ملاقات میں ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید بھی موجود تھے

آئی جی اسلام آباد نے ناک جات پر مامور جوانوں کی وردی میں نصب کیے جانے والے ویڈیو کیمروں کے بارے میں بریف کیا

آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ کو کیمروں کے فوائد کے بارے میں بتایا

وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کی تعریف کی،

وردی پر نصب شدہ ویڈیو کیمرے اندھیرے میں بھی ویڈیو بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں

نصب کئیے گئے کیمرہ جات شہریوں اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کریں گے.

ناکہ جات پر ریکارڈ شدہ ویڈیو کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر زونل ایس پی کے دفتر میں  محفوظ رکھا جائے گا.

ابتدائی طور پولیس نے اپنی مدد آپ کے تحت 10 کیمروں کی خریداری کی

کیمرے ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر نصب کئے گئے ہیں

کیمرے جدید ترین ٹیکنالوجی سے منسلک ہوں گے

جلد ضلع بھر کے تمام ناکہ جات پر یہ کیمرے فراہم کردئیے جائیں گے

دوسرے مرحلے میں گشت پر مامور اہلکاروں اور تھانوں کی سطح پر ڈیوٹی آفیسر کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی

مستقبل میں ان کیمروں سے لاء اینڈ آرڈر جیسے موقعوں پر بھی مدد حاصل کی جاسکے گی

کمیروں کو سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے

ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں اور اور شہریوں کے درمیان گفتگو کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے

ویڈیو کیمرے نصب کرنے سے شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے کی جانے والی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے گا

اسلام آباد پولیس کا عزم
تحفظ خدمت اور اعتماد

ترجمان اسلام آباد پولیس

%d bloggers like this: