مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اتوار اور پیر کے روز بلوچستان کے پہاڑوں پر شدید برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز بلوچستان کے پہاڑوں پر شدید برفباری اور بعض علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی  کی ہے ۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع کوئٹہ، مستونگ، زیارت،قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، ہرنائی اور پشین کے پہاڑی اور نیم پہاڑی علاقوں میں بارش,برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔

زیارت ، کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں اوسط 02 فٹ تک برفباری کا امکان ہے۔شدیدبرفباری کے باعث معمولات زندگی اور ذرائع آمدورفت میں خلل کا اندیشہ  ہے۔

خبردار کیا گیاہے کہ شدید بارش کے باعث کوئٹہ، قلعہ عبداللہ ، ہرنائی، چاغی، سبی ، مستونگ اور بولان کے اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

%d bloggers like this: