مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع اور ردوبدل

شہرام ترکئی کا بلدیات قلمدان تبدیل کر کے وزیر صحت بنا دیا گیا

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کر دیا گیا۔ شہرام ترکئی کا بلدیات قلمدان تبدیل کر کے وزیر صحت بنا دیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے۔وزیر صحت ہشام انعام اللہ کو سماجی بہبود کا محکمہ دے دیا ۔گیا جبکہ اکبر ایوب خان سے سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ واپس لے کر تعلیم کا محکمہ دے دیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مشیر اور معاونین خصوصی کے محکمے بھی تبدیل کئے گئے۔معاون خصوصی آئی ٹی کامران بنگش کو محکمہ بلدیات کا قلمدان حوالے کیا گیا۔

خلیق الرحمان کو وزیراعلی کا مشیر برائے ہائیر ایجوکیشن بنا دیا گیا۔عارف احمد زئی، شفیع اللہ، ریاض خان، ظہور شاکر کو معاونین خصوصی بنا دیا گیا۔وزیر زادہ، احمد خان سواتی، غزن جمال اور تاج محمد معاونین خصوصی ہوں گے۔

اقبال وزیر اور شاہ محمد کو صوبائی کابینہ میں شامل کر لیا گیا۔اقبال وزیر کو وزیر ریلیف اور شاہ محمد کو وزیر ٹرانسپورٹ بنا دیا گیا۔

اقبال وزیر کا تعلق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے ہے،وزیر زادہ چترال سے پی ٹی آئی کے اقلیتی رکن ہیں
عارف احمد زئی کو معدنیات اور غزن جمال کو ایکسائز کا محکمہ دے دیا گیا۔

%d bloggers like this: