مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آصف علی زرداری کو ضمانت کے بعد کراچی لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

کراچی کے ضیا الدین اسپتال میں ان کے سٹی اسکین سمیت انجیوکرافی اور انجیوپلاسٹی کا پلان ترتیب دیا جارہا ہے

آصف علی زرداری کو ضمانت کے بعد کراچی لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔  آصف زرداری جمعرات کو کراچی پہنچ جائیں گے۔ ایئر رپورٹ سے انھیں کلفٹن مین واقع ضیاالدین اسپتال لایا جائے گا۔

ضیاالدین اسپتال میں ان کے لیے علیحدہ سے وی آئی پی روم تیار کر لیا گیا۔ جہان ان کا طبی معائنے کے بعد انھیں اسپتال مین داخل کر لیا جائے گا۔ آصف زرداری کو دل کی بیماری کے ساتھ دیگر امراض بھی لاحق ہیں
ان کی ریڑھ کی ہڈی اسپائینل کوڈL5.S1 میں شدید پرابلم بتائی گئی ہے۔

جبکہ نیورولوجی مسائل کا بھی سامنا ہے۔NICVD کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر ان کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہوں گے میڈیکل بورڈ 6 رکنی ماہرین پر مشتمل ہے۔

کراچی کے ضیا الدین اسپتال میں ان کے سٹی اسکین سمیت انجیوکرافی اور انجیوپلاسٹی کا پلان ترتیب دیا جارہا ہے۔آصف زرداری اس وقت اسلام اباد کے پمز اسپتال جے کارڈیالوجی یونٹ مین زیر علاج ہے۔

%d bloggers like this: