مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسٹیج شو کے دوران فنکاروں پر چاقو سے حملہ

سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے کہا ہےکہ زخمیوں میں دو مرد اورایک خاتون شامل ہیں، طبی امداد کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسٹیج شوکے دوران ایک شخص کا چاقو سے حملہ،3 فنکار زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن میں دکھائی گئی  فوٹیج  کے مطابق ریاض کے کنگ عبداللہ پارک میں پیش کیے جانے والے میوزیکل پروگرام کے دوران ایک شخص دوڑتا ہوا آتا ہے جس کے ہاتھ میں  چاقوہے اور وہ استیج پرفن کا مظاہرہ کرنے والے فن کاروں پرحملہ کرکے زخمی کر دیتا ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آورپر فوری طور پر قابو پا کرحراست میں لے لیا،بتایا جاتا ہے کہ 33سالہ حملہ آورایک یمنی باشندہ ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے کہا ہےکہ زخمیوں میں دو مرد اورایک خاتون شامل ہیں، طبی امداد کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

ایک ویڈیو جو کو الخبریہ کی جانب سے ٹوئٹ کیاگیا ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اسٹیج کی طرف دوڑ کرآتا ہے جہاں پر ایک گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کررہا ہے اور پھر وہ زمین پر دھڑام سے گرجاتا ہے کیونکہ کوئی اس کا تعاقب کررہاتھا۔
ایک دوسری ویڈیومیں دیکھا گیا ہے کہ حملہ آور جیسے ہی اسٹیج پر پہنچتا ہے’ مظاہرین پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔حملے کا مقصد اب تک واضح نہیں ۔

کنگ عبداللہ پارک ان کئی تقریب گاہوں میں سے ایک ہے جہاں پر پچھلے دوماہ سے سیر وتفریح کے تہوار کے طور پرحکومت کی جانب سے پروگرام منعقد کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے تاکہ ملک کی ثقافت میں تبدیلی لائی جا سکے۔

%d bloggers like this: