مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

550 موسیقاربابا گرونانک کی برسی کے موقع پر عالمی ریکارڈ قائم کریں گے

اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سکھوں کے پیشوا گرونانک کے پانچ سو پچاسویں یوم پیدائش پر کرتار پور راہداری کا افتتاح بھی کیا۔

برمنگھم : سکھ مذہب کے بانی ، باباگرو نانک  کے  550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر برمنگھم کی سنٹرل لائبریری میں 550  موسیقار اور ایک گلوکار موسیقی کا خاص مظاہرہ کریں گے۔

بابا گرو نانک  کی برسی 12 نومبر کو منائی جا رہی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 550  موسیقاروں اور کوئروں کا ایک گروپ سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ کر ناداروں کے لئے رقم جمع کرے گا۔

خیال رہے کہ گرو نانک 1469  میں شمالی ہندوستان کے پنجاب میں پیدا ہوئے تھے۔ جن کا بنیادی پیغام خدا کی آفاقی تھا۔  لفظ سکھ کے لغوی معنی طالب علم ہیں ، جبکہ گرو کے معنی استاد ہیں۔

بابا گرو نانک کی تعلیمات سکھوں کی متبرک کتاب گرو گرنتھ میں موجود ہیں۔  یہاں پر ان کی 974 منظوم نظمیں موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سکھوں کے پیشوا گرونانک کے پانچ سو پچاسویں یوم پیدائش پر کرتار پور راہداری کا افتتاح بھی کیا۔

%d bloggers like this: